اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے متاثرین 134 جموں سے اور 355 کشمیر سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
ضلعی وار تفصیلات کے مطابق سرینگر میں 138 ، بارہمولہ 30 ، کولگام 7 ، شوپیاں 21 ، اننت ناگ 4 ، کپواڑہ 28 ، پلوامہ 39 ، بڈگام 32 ، بانڈی پورہ 23 ، گاندربل 33 ، جموں 43 ، کٹھوعہ 19 ، راجوری 23 ، ادھم پور 8 ، رامبن 23 ، سمبہ 6 اور ڈوڈہ 2 کے شامل ہے۔
![کورونا وائرس: جموں کشمیر میں 18879 نئے کیسز، کل اموات 333](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/022_2807newsroom_1595946598_956.jpg)
دریں اثنا ، کووڈ 19 کے مزید 483 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور انہیں مختلف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ان میں جموں ڈویژن سے 46 اور وادی کشمیر سے 437 شامل ہیں۔
![کورونا وائرس: جموں کشمیر میں 18879 نئے کیسز، کل اموات 333](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/011_2807newsroom_1595946598_621.jpg)
بتادیں کہ جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی کل اموات 333 ہوگئی ہیں۔ جموں ڈویژن میں 24 اور کشمیر ڈویژن میں309 کی موت واقع ہوئی ہے۔