ETV Bharat / state

راجوری انکاؤنٹر: لشکر طیبہ ٹاپ کمانڈر سمیت دو عسکریت پسند ہلاک - راجوری میں ملیٹینٹ مخالف آپریشن

حکام کے مطابق راجوری کے کالا کوٹ باجی جنگلی علاقے میں انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ کے ٹاپ کمانڈر سمیت دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ مقتول کمانڈر ڈانگری اور کنڈی حملوں کے ماسٹر مائنڈ ہے۔اس تصادم میں دو کیپٹن سمیت پانچ فوجی جاں بحق ہوئے ہیں۔Rajouri Encounter

راجوری میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 10:41 AM IST

Updated : Nov 23, 2023, 10:56 PM IST

راجوری انکاؤنٹر دوسرے دن بھی جاری،ایک عسکریت پند ہلاک

راجوری: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے کالا کوٹ باجی جنگلی علاقے میں دوسرے روز بھی عسکریت پسندون اور سکیورٹی فورسز کے مابین تصادم جاری ہے۔ ملیٹینٹوں کی ابتدائی فائرنگ میں دو کیپٹن سمیت پانچ فوجی جاں بحق ہوئے ہیں۔جمعرات کو سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں لشکر کمانڈر اور اس کا ساتھی مارا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ جنگلی علاقے میں مزید ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے پیش نظر خصوصی کمانڈوز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے کالا کوٹ باجی جنگلی علاقے میں جمعرات کو دوسرے روز بھی سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔

دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح سکیورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد جوں ہی راجوری کے کالاکوٹ جنگلی علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی فائرنگ میں دو فوجی کیپٹن ، میجر سمیت چھ فوجی زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دو کیپٹن سمیت چار اہلکاروں کو مردہ قرار دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اندھیرا چھا جانے کے بعد آپریشن کو صبح تک موخر کیا گیا اور جمعرات کی صبح طلوع آفتاب کے ساتھ ہی جنگل میں موجود عسکریت پسندوں نے سلامتی عملے پر دوبارہ فائرنگ شروع کی۔دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو عسکریت پسند مارے گئے جن میں سے ایک کی شناخت لشکر کمانڈر قاری ساکن پاکستان کے بطور ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مہلوک لشکر کمانڈر ڈانگری راجوری اور کنڈی میں ہوئے حملوں میں براہ راست ملوث رہا ہے اور وہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں پچھلے ایک سال سے سرگرم تھا۔
ذرائع کے مطابق قاری کو پاکستانی ہینڈلرز نے پونچھ اور راجوری میں عسکریت پسند تنظیموں کو پھر سے فعال کرنے کے لئے بھیجا تھا ۔دفاعی ذرائع نے کہا کہ مہلوک لشکر کمانڈر آئی ای ڈیز بنانے میں ماہر تھا اور وہ سکیورٹی فورسز کو متعدد کیسوں میں انتہائی مطلوب تھا۔

راجوری انکاؤنٹر دوسرے دن بھی جاری، دو مزید اہلکار زخمی

دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ کالاکوٹ کے جنگلی علاقے میں جاری تصادم آرائی کے دوران اور ایک فوجی جاں بحق ہوا ہے اور اس طرح سے تصادم میں جاں بحق ہونے والے فوجیوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے جبکہ ایک میجر بھی شدید طور پر زخمی ہوا اور اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی ہسپتال ادھمپور منتقل کیا گیا ہے۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ جنگلی علاقے میں مزید عسکریت پسند موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر آس پاس علاقوں میں بھی سکیورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے تاکہ ملیٹینٹوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہ ہو سکے۔ان کے مطابق فوج اور پولیس کے سینئر آفیسران آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں ۔یہ رپورٹ فائل کرنے تک راجوری کے جنگلی علاقے میں رک رک کر فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔تصام میں ہلاک ہونے والے دو فوجی کیپٹن کی شناخت 63 راشٹریہ رائفلز کے کیپٹن ایم وی پرانجل اور فوج کی 9 پیرا اسپیشل فورسز کے کیپٹن شبھم گپتا کے طور پر کی گئی ہے۔ کیپٹن ایم وی پرانجل کا تعلق کرناٹک کے منگلور سے تھا جب کہ کیپٹن شبھم گپتا کا تعلق اترپردیش کے آگرہ سے تھا۔ شبھم کی ہلاکت کی خبر جب ان کے گھر پہنچی تو افراتفری مچ گئی۔ خاندان کے لوگ اپنے بیٹے شبھم گپتا کی میت کے گھر آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ کیپٹن شبھم گپتا کے والد بسنت گپتا آگرہ کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کونسلر ہیں۔ شبھم کے گھر والے اس سال ان کی شادی کی تیاریاں کر رہے تھے۔ اسی دوران شبھم کی ہلاکت کی خبر آئی۔ جیسے ہی شبھم کی موت کی خبر فوج کی طرف سے شبھم کے اہل خانہ کو ملی، گھر میں کہرام مچ گیا۔ شبھم کی ماں بے ہوش ہو گئیں۔ آگرہ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزراء ایس پی سنگھ بگھیل اور راجکمار چاہر نے شہید شبھم گپتا کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: ترال میں اخلاص ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے امراض قلب کے تعلق سے بیداری مہم

غور طلب ہے کہ فوج کے وائٹس نائٹ کارپس نے بدھ کی شام کو ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ راجوری کے کالاکوٹ جنگلی علاقے میں موجود ملی ٹینٹ فوج کی جوابی کارروائی میں زخمی ہوئے ہیں اور انہیں مار گرانے کی خاطر محاصرے کا دائرہ وسیع کیا گیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امسال جموں کے تین اضلاع راجوری ، پونچھ اور ریاسی میں 13 سکیورٹی فورسز کے اہلکاراور 22ملیٹینٹوں سمیت 45افراد مارے گئے ہیں۔ امسال ضلع راجوری میں مختلف تصادم آرائیوں کے دوران 20عسکریت پسندوں،چھ فورسز اہلکار ہلاک ہوئے ۔ اسی مدت کے دوران پونچھ ضلع میں 15عسکریت پسندوں اور پانچ فوجی جوان از جان ہوئے جبکہ ریاسی ضلع میں تین عسکریت پسند مارے گئے۔

Last Updated : Nov 23, 2023, 10:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.