پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سینکڑوں نوجوانوں کو فٹبال کی ٹریننگ دینے والے علی محمد نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی بات چیت کے دوران وادی میں کھیل کود اور صلاحیتوں پر کھل کر بات چیت کی۔ علی محمد اس وقت ضلع پلوامہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں 40 کے قریب بچوں کو فٹبال کی کوچنگ بلا معاوضہ دے رہے ہیں۔ یہ ان کا فٹبال کھیل کی اور محبت کو ثابت کر رہا ہے۔ علی محمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پچھلے آٹھ سال سے یہاں پر فٹبال اکیڈمی چلارہا ہوں جہاں پر میں محتلف عمر کے بچوں کو فٹبال کھیل میں ٹریننگ دی رہا ہوں۔
انہوں نے کہا اسپورٹس کونسل نے ان کو سٹیٹ فٹبال اکیڈمی اسکیم کے تحت اس کو دو سال تک فٹبال اکیڈمی چلانے میں ان کی مدد کی تھی لیکن پھر وہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر وہ اسکیم ہی بند ہوئی۔ ضلع پلوامہ فٹبال کھیل میں سب سے پیچھے ہے جس کے بہت سارے وجوہات ہیں سب سے بڑا وجہ یہاں پر فٹبال کھیل کے مقابلوں کا انعقاد نہیں کیا جاتا ہے نہ ہی سرکاری سطح پر نہ ہی نجی سطح پر۔
ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے طرف سے کوشش کرتا ہوں کہ میں ان بچوں کو فٹبال کھیل کی ٹریننگ دوں تاکہ یہ ذہنی اور جسمانی تندرست رہے جبکہ یہ نوجوانوں سماجی برائیوں سے بھی محفوظ رہے۔یہاں پر فٹبال کھیل کے لئے میدان کی کمی ہے جبکہ باقی اضلاع میں کم سے کم ضلع ہیڈکوارٹر پر تین چار کھیل کے میدان ہوتے ہیں جبکہ ضلع پلوامہ میں ایک ہی میدان ہے جس کی وجہ سے بچوں کو فٹبال کے لئے کافی کم وقت ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Seer Premier League Cricket Trophy: بٹہ گنڈ ٹیم نے 'سیر پریمیئرلیگ' میں حاصل کی کامیابی
انہوں نے کہا سٹیٹ فٹبال اکیڈمی اسکیم کے تحت ہر ایک اضلاع میں ایک یونٹ چلایا جارہا تھا جس کے تحت نوجوانوں کو فٹبال کھیل کی کوچنگ کرائی جاتی تھی جس کے تحت علی محمد ضلع پلوامہ کے بچوں کے ساتھ ساتھ سرینگر کے 13 سال کی عمر کے بچوں کو بھی تربیت فراہم کرتے تھے جو ملکی سطح پر کھیلانے جاتے تھے جس کا ہڈکوچ علی محمد تھا اور ان کی کوچنگ کے اندر 13 سالہ عمر کی پہلی ٹیم ہے جنہوں نے ملکی سطح پر فائنل میچ تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ ان میں سے کچھ بچوں نے انڈر 15 اور انڈر 17 عمر تک کھیلانے میں بھی کامیابی حاصل کی ہیں۔