اسلامک یونیورسٹی میں خواتین اور بچوں کے لیے منعقدہ اپنی نوعیت کے پہلے سیلف ڈیفنس ورکشاپ میں بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل رہیں۔
اس موقع پر انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت سے سیلف ڈیفنس تکنیک کو اسکولوں میں لازمی بنائیں تاکہ لڑکیاں اور خواتین ہر وقت اپنی حفاظت کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ رواں دور میں خواتین کے ساتھ کافی زیادتی ہورہی ہے اور ایسے میں انہیں خود کی حفاظت کرنا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی خواتین اور لڑکیوں کی بہبودی کے لیے کام کریں گی اور اس ضمن میں سنجیدگی سے اقدام اٹھائیں گی۔
اس موقع پر موجود طالبات کو خود کی حفاظت کے لئے چند تدابیر دکھائی گئیں۔ جبکہ کئی بچوں اور بچیوں نے حاضرین کے سامنے تکنیک کا مظاہرہ کیا۔