ETV Bharat / state

کشمیر: مواصلاتی پابندی سے ہزاروں نوجوان بے روزگار - بے روزگار'

وادی کشمیر میں ایک ماہ سے جاری نامساعد حالات، انٹرنیٹ اور دیگر مواصلاتی خدمات پر عائد پابندی کی وجہ سے پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں جن میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

کشمیر: مواصلاتی پابندی سے ہزاروں نوجوان بے روزگار
author img

By

Published : Sep 5, 2019, 2:54 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 1:04 PM IST

مواصلاتی کمپنیز، فیکٹریز، کارخانوں، نجی بنکوں، ای بزنس کمپنیوں اور دکانوں پر کام کرنے والے ہزاروں کی تعداد میں ملازمین جن میں سے بڑی تعداد اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ہے، اپنے معمول کے کام سے محروم ہوگئے ہیں اور گھروں میں بیٹھ کر اپنے اہل خانہ کے لئے باعث فکر مندی بن گئے ہیں۔

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان جو کہ ایک مواصلاتی کمپنی میں کام کرتے تھے، نے کہا کہ ' ایک ماہ سے لگاتار گھر میں بیٹھنے سے وہ نہ صرف بے روزگار ہوچکے ہیں بلکہ ذہنی تناؤ کا بھی شکار ہوگئے ہیں۔'

انہوں نے اپنی روداد اس طرح بیان کی: 'میں گھر میں بیٹھا ہوں، موبائل خدمات لگاتار بند ہیں، میں تقریباً بے روزگار ہوگیا ہوں، اب میں ذہنی تناؤ کا بھی شکار ہورہا ہوں جس کی وجہ سے میرے گھر والے اب میری نوکری کی فکر سے نہیں بلکہ میری صحت کی وجہ سے متفکر ہوئے ہیں'۔

آٹو موبائل سیکٹر میں کام کرنے والے ایک نوجوان نے کہا کہ' نوکری سے محروم ہونے سے میرے مالی مشکلات کافی حد تک بڑھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا: 'میں پانچ اگست سے گھر پر ہوں، کمپنی والوں نے میری چھٹی کی ہے، آمدنی کا کوئی دوسرا ذریعہ نہیں ہے گھر میں حالات ایسے ہیں کہ میرے بچوں اور والدین کو فاقے لگ سکتے ہیں'۔

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان جو کہ شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے ایک ہوٹل میں کام کرتے تھے، نے بتایا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں سیاحتی سرگرمیاں ٹھپ ہوجانے کے ساتھ ہی ان کی چھٹی کی گئی اور اب وہ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا: 'میں گلمرگ کے ہوٹل میں کام کرتا تھا۔ لیکن اگست کے پہلے ہفتے میں ایڈوائزری جاری ہونے کے ساتھ ہی گلمرگ کے ہوٹلوں میں کام کرنے والے تقریباً تمام ملازمین کی چھٹی کی گئی۔ اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو مجھے کسی دوسری ریاست کا رخ کرنا پڑے گا'۔

سرینگر کے ایک معروف شو روم میں کام کرنے والے ایک نوجوان نے کہا کہ وادی کے موجودہ حالات میری غریبی کا موجب بن گئے ہیں۔انہوں نے کہا: 'وادی میں ایک ماہ سے تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہیں، میں ایک شو روم میں کام کرکے اپنے اہل و عیال کا پیٹ پالتا تھا لیکن مجھے فی الحال نکال دیا گیا ہے جس کے باعث میری غریبی میں اضافہ ہوا ہے'۔

ادھر وادی میں تجارتی سرگرمیاں مسلسل ٹھپ رہنے کے باعث کئی نوجوان روزی روٹی کمانے کے لئے بیرونی ریاستوں کا رخ کررہے ہیں۔

مدثر احمد وانی نامی ایک نوجوان نے کہا کہ 'گھر کا چولھا جلانے کے لئے میں اب جموں یا پنجاب جاؤں گا۔

انہوں نے کہا: 'پانچ اگست سے بے کار ہوں، ایک پیسہ بھی نہیں کمایا ہے، گھر کے اخراجات ختم ہورہے ہیں اب میں نے ارادہ کیا ہے کہ میں مزدوری کرنے کے لئے جموں یا پنجاب جاؤں گا تاکہ گھر میں چولہا جلانے کے لئے وہاں چار پیسے کما سکوں'۔

Intro:Body:

jk:  people unemployed in kashmir due to lockdown and comunication blackout

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 1:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.