ETV Bharat / state

'سرحد پر سکیورٹی فورسز پوری طرح سے مستعد' - لائن آف کنٹرول

سرحدی حفاظتی عملہ یعنی بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل ابھینو کمار کا کہنا ہے کہ 'وہ سرحد پار سے دراندازی کو پوری طرح سے روک پانے کی یقین دہانی نہیں کر سکتے ہیں'۔

'سرحد پر سکیورٹی فورسز پوری طرح سے مستعد'
author img

By

Published : Oct 28, 2019, 7:30 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ابھینو کمار نے کہا کہ ' بی ایس ایف سرحدوں پر پوری طرح سے مستعدی سے تعینات ہیں اور بقول پاکستان کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کی پوری کوشش کی جائے گی'۔

'سرحد پر سکیورٹی فورسز پوری طرح سے مستعد'

ابھینو کمار نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی جانب سے ہر برس خزاں آتے ہی دراندازی کرانے کی کوششیں کی جاتی ہیں اور ہر بار کی طرح رواں موسم میں بھی یہ کوشش کی جا رہی ہے، لیکن بی ایس ایف اس ضمن میں پوری طرح سے مستعد ہے اور بقول ان کے کسی بھی ایسی شرارت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

سرحد پر ہورہی فورسز اہلکاروں اور عام شہریوں کی ہلاکتوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'سرحد پر حفاظت کے لئے ہر ممکن کوشش اور انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ لیکن ہمسایہ ملک لگاتار اپنی حرکتیں کرتا رہتا ہےجس سے انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے'۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ مستعدی کے باوجود بھی انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے، تاہم انہوں نے بتایا کہ یہ بی ایس ایف کے حوصلوں پر بے اثر ہے۔

ابھینو کمار نے مزید کہا کہ پوری لائن آف کنٹرول پر بی ایس ایف کی بھاری نفری مستعدی سے تعینات ہے۔

پاکستان کی جانب سے دراندازی نہ کرنے کے دعوے پر ان کا کہنا تھاکہ وہاں (پاکستان) سے دراندازی ہوتی ہے۔ پاکستان دنیا کو کچھ بھی دکھائے اور کہے لیکن وہاں عسکریت پسندوں کے لانچ پینڈ چلائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی ایس ایف کا سرحدوں پر بنیادی کردار ہے اور آرمی کے ساتھ مل کر سرحدوں کو پوری طرح سے محفوظ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں پاکستان کی جانب سے آئے روز جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔

Intro:Body:

jk: one to one with inspector general abhinav kumar in srinagar

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.