پولیس کے مطابق شمالی کشمیر میں کل 18 مقامی عسکریت پسند ابھی بھی سرگرم ہے۔
شمالی کشمیر کے ڈی آئی جی سلیمان چودھری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے پٹن میں ناکے کے دوران شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے۔گرفتار شدہ عسکریت پسند کی شناخت 20 سالہ جنید فاروق پنڈت ساکنہ ہامرے بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔
چودھری نے کہا کہ گرفتار شدہ عسکریت پسند کے قبضے سے ایک ہینڈ گرینیڈ، ایک پستول، کئی گولیاں برآمد کیے گیے ہے۔
انہوں نے کہا جنید فاروق پنڈت نے ایک برس قبل ہی پسند تنظیم حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی تھی۔
پولیس نے مزید کہا کہ شمالی کشمیر میں کل 18 مقامی عسکریت پسند سرگرم ہے ۔