پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان تصدق حسین لاوے اور فیاض احمد میر نے مہاتما گاندھی کی مورتی کے سامنے کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔ انکے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
فیاض میر نے نامہ نگاروں کو بتایا جموں و کشمیر میں جس انداز سے لوگوں کو تختۂ مشق بنایا جارہا ہے ، سابق وزرائے اعلیٰ کو گرفتار کیا جارہا ہے، اس سے حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید ابتر ہونے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کسی بھی قیمت پر ریاست کے تشخص کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی کوئی اجازت نہیں دی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ اگر ریاست کی کے تشخص کو چھیڑا گیا تو یہ مرکزی حکومت کی سب سے بڑی غلطی ہوگی۔