سری نگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کولگام کے سامنو علاقے میں گزشتہ روز جمعرات سے جاری انکاونٹر میں پانچ نامعلوم عسکریت پسندوں کے ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایس ایس پی کولگام نے اس کی اطلاع دی۔ ایس ایس پی کولگام کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری انکاونٹر میں پانچ نامعلوم عسکریت پسند مارے گئے ہیں۔ تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ کولگام اور اس کے اطراف میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ علاقے میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔
-
"Kulgam Update - Day 2: Five #terrorists neutralized by Kulgam Police, Army, and CRPF. #Incriminating materials recovered. #Operation in final stage; area being sanitized.@JmuKmrPolice https://t.co/mcZ5EoU1XK
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) November 17, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">"Kulgam Update - Day 2: Five #terrorists neutralized by Kulgam Police, Army, and CRPF. #Incriminating materials recovered. #Operation in final stage; area being sanitized.@JmuKmrPolice https://t.co/mcZ5EoU1XK
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) November 17, 2023"Kulgam Update - Day 2: Five #terrorists neutralized by Kulgam Police, Army, and CRPF. #Incriminating materials recovered. #Operation in final stage; area being sanitized.@JmuKmrPolice https://t.co/mcZ5EoU1XK
— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) November 17, 2023
کولگام کے سامنو علاقے میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان کل شروع ہوئی تصادم آرائی آج بھی جاری ہے۔ علاقے میں ہرطرف سیکورٹی اہلکاروں کا سخت پہرہ ہے۔ اس تصادم کی وجہ سے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔
اس سے قبل کشمیر زون پولیس نے 'ایکس' پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 'کولگام کے سامنو علاقے میں انکاﺅنٹر شروع ہوا ہے، پولیس اور سیکورٹی فورسز کام میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کو شیئر کیا جائے گا۔' قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ جنگجوﺅں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہونے پر سکیورٹی فورسز نے جمعرات کی سہ پہر کولگام کے سامنو گاوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی کشمیر کے کولگام میں عسکریت پسندوں اور حفاظتی اہلکاروں کے مابین تصادم
غور طلب ہے کہ جیسے ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ چنانچہ سیکورٹی فورسزنے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدیدگولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک اس انکاؤنٹر میں 5 عسکریت پسندوں ہلاک ہو گئے۔ بتادیں کہ گزشتہ دنوں پلوامہ کے پاریگام میں تصادم آرائی کے دوران ملی ٹینٹ سکیورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔