ETV Bharat / state

رامبن ٹراما اسپتال سے متعلق جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس

author img

By

Published : Jun 4, 2020, 5:36 PM IST

جموں کشمیر ہائی کورٹ نے ضلع رامبن میں واقع ٹراما اسپتال کی خستہ حالی پر انتظامیہ کو نوٹس جاری کیا ہے۔

رامبن ٹراما اسپتال سے متعلق جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس
رامبن ٹراما اسپتال سے متعلق جموں و کشمیر انتظامیہ کو نوٹس

جموں کشمیر ہائی کورٹ کی چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس رجنیش اوسوال پر مشتمل ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے جموں وکشمیر انتطامیہ کو ضلع رام بن میں واقع ٹراما اسپتال کی خستہ حالی پر نوٹس جاری کیا ہے اور سکریٹری برائے صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے ذریعے اسٹیٹس رپورٹ درج کرنے کی ہدایات دی

واضح رہے کہ جموں سے شائع ہونے والے ایک انگریزی روزنامہ ایکسلسئر نے 19 مئی کو ایک خبر شائع کی تھی جو کہ ضلع رام بن میں 10 سال پہلے تعمیر کیا گیا۔ سرکاری اسپتال کی خستہ حالی پر مبنی رپورٹ تھی۔

تاہم خبر کو پڑھنے کے بعد چیف جسٹس جموں و کشمیر ہائی کورٹ جسٹس گیتا متل نے پبلک انٹرسٹ لیگیشن (پی آئی ایل) کی حیثیت سے رپورٹ درج کرنے کی ہدایت دی۔

ہائی کورٹ کے ڈویزن پنچ نے اخبار میں شائع اس خبر کا مشاہدہ کیا اور اسپتال میں طبی عملی کی کمی اور اسپتال کے بنیادی ڈھانچے کو لیکر انتظامیہ کو 15 جون تک رپورٹ دائر کرنے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ ضلع رام بن میں 2010 ٹراما ہسپتال کی سنگ بنیاد ڈالی گی تھی جس کی تعمیر کےلئے 1.84 کروڑ روپئے کا بجٹ رکھا گیا تھا۔ وہیں بلڈنگ تیار ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد اہم طبی سازوسامان بھی اسپتال میں نصب کیا گیا تاہم آج تک طبی عملے کی تعیناتی عمل میں محکمہ صحت کی جانب سے نہیں لیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.