ETV Bharat / state

کشمیر: چلہ کلان اختتام پذیر

وادی کشمیر میں شہنشاہ زمستان چلہ کلان کا 40 روزہ دور اختتام پذیر ہوا چلہ خورد کا 20 روزہ دور اب شروع ہوا ہے۔

author img

By

Published : Jan 30, 2020, 8:38 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 2:01 PM IST

کشمیر: چلہ کلان اختتام پذیر
کشمیر: چلہ کلان اختتام پذیر

اس دوران چلہ کلان کے آخری دن جمعرات کو وادی میں موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی دھوپ بھی کھلی رہی تاہم شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے ایک بار پھر قدرے نیچے گر گیا تھا۔

ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں 3 فروری تک مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر جمعرات کے روز بھی ٹریفک کی یک طرفہ نقل وحمل جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق شاہراہ پر جمعرات کو ٹریفک کی یک طرفہ نقل وحمل جاری رہی اور گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت دی گئی۔

وادی میں شہنشاہ زمستان چلہ کلان کا 40 روزہ دور اقتدار اختتام پذیر ہوا اور چلہ خورد کا 20 روزہ اقتدار شروع ہوا۔ اس دوران چلہ کلان کے آخری روز جمعرات کو وادی میں موسم خشک ہی نہیں بلکہ دن بھر ہلکی دھوپ کھلی رہی۔

وادی میں جمعرات کو صبح سے ہی دھوپ کھلی رہنے کے پیش نظر لوگوں کو پارکوں، باغیچوں اور دکانوں کے تھڑوں پر ہلکی دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

اہلیان کشمیر کا کہنا ہے کہ اگرچہ چلہ کلان نے اپنے دور اقتدار میں بھر پور طاقت کا مظاہرہ کیا اور بھاری برف باری اور ٹھٹھرتی سردی سے لوگوں میں زمانہ قدیم کی قدیم یادیں تازہ کردیں تاہم چلہ خورد اس قدر طاقت ور نہیں ہے اور اس کے دور میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے لیکن سردی کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے قدرے نیچے گر گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب کے درجہ حرارت سے منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بھی شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب کے درجہ حرارت سے منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے جبکہ پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب کے درجہ حرارت سے منفی 7.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔

وادی کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ اور کوکر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل اور لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 19.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 22.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Intro:Body:

jk: harvest winter phase chilai kalan ends in kashmir valley

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 2:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.