ETV Bharat / state

'آر ٹی ٹیچرز کے لیے تعیناتی کے آرڈرز جلد از جلد جاری کیے جائیں' - جموں و کشمیر اپلائز کوآرڈینیشن کمیٹی

مشتہر شدہ مستقل لسٹ میں شامل آر ٹی ٹیچرز کے لیے تعیناتی کے آرڈرز جلد از جلد جاری کیے جائیں جو کئی سالوں سے انتظار میں ہیں وہیں مختلف محکموں میں کام کررہے عارضی ملازمین کی تنخواؤں کو بھی واگزار کرکے انتظامیہ اپنی فرض شناسی کا ثبوت پیش کرے۔

'آر ٹی ٹیچرز کے لیے تعیناتی کے آرڈرز جلد از جلد جاری کیے جائیں'

author img

By

Published : Feb 4, 2020, 9:15 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:46 AM IST

ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر اپلائز کوآرڈینیشن کمیٹی کے صدر شاہ فیاض نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

شاہ فیاض نے کہا کہ ' محکمہ تعلیم میں اگرچہ 300-400 کے قریب آر ٹی ٹیچرز کومستقل کرنے کے لیے کئی برس پہلے ایک لسٹ ترتیب دی گئی تھی تاہم ابھی تک اس لسٹ پر عمل نہ کرکے لسٹ میں شامل ٹیچرز کے حق میں باضاطہ طور تعیناتی آرڈر جاری نہیں کیے جا رہے ہیں جس کا وہ بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔'

'آر ٹی ٹیچرز کے لیے تعیناتی کے آرڈرز جلد از جلد جاری کیے جائیں'

انہوں نے کہا کہ ' اگرچہ اس لسٹ میں سے چند اثرو رسوخ رکھنے والے افراد کے آرڈر جاری کیے بھی گئے ہیں لیکن بیشتر ٹیچرز اپنے اپنے آرڈر کے منتظر ہیں ۔'

وہیں کمیٹی کے صدر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مختلف محکموں میں عارضی ملازمین کی ماہانہ تنخواہ گزشتہ 5 ماہ سے بند پڑی ہے۔ مالی تنگی کی وجہ سے ان ملازمین کے کنبوں کو بھی اب روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے میں کافی مشکلات اور مسائل سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

شاہ فیاض نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے اس سنگین مسئلے کی طرف توجہ دینے پر زور دیا ہے۔

دوسری جانب امپلائز کو آرڈینیشن کے صدر شاہ فیاض نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ بینک ملازمین کی طرح ہی جموں و کشمیر کے باقی محکموں میں کام کررہے نان گزیٹیڈ ملازمین کو بھی کم شرح سود پر بیک وقت قرضہ فراہم کیا جائے۔

جموں و کشمیر امپلائیز کوآرڈنیشن کمیٹی کے صدر نے پریس کانفرنس کے دوران لیفٹینٹ گورنر جی سی مرمو اور ان کے مشیر فاروق احمد خان اور کے کے شرما سے مطالبہ کیا کہ وہ ملازمین کے ان جائز مطالبات پر فوری غور و خوص کر کے انہیں راحت دینے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 4:46 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.