ETV Bharat / state

Ration Issues in Ramban راشن ایشو کو لے کر ڈی ڈی سی کاؤنسلر کی ضلع ترقیاتی کمشنر سے ملاقات

جموں و کشمیر کے رامبن ضلع کے سب ڈویزن رامسور کے نیل سرنفا پنچایت کے ایک وفد نے ڈی ڈی سی کاؤنسلر بشیر احمد نائیک کی سربراہی میں ضلع ترقیاتی کمشنر سے ملاقات کی۔ وفد کے ارکان نے ڈی سی سے راشن کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

راشن ایشو کو لے کر ڈی ڈی سی کاونسلر کی ضلع ترقیاتی کمشنر سے ملاقات

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 12:04 PM IST

راشن ایشو کو لے کر ڈی ڈی سی کاونسلر کی ضلع ترقیاتی کمشنر سے ملاقات

رامبن: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے سب ڈویزن رامسور کے نیل سرنفا کے ایک وفد نے ڈی ڈی سی کاؤنسلر بشیر احمد نائیک کی سربراہی میں ضلع ترقیاتی کمشنر سے ملاقات کی۔ وفد نے ڈی سی سے علاقے میں راشن کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وادی نیل کے اس دور دراز علاقہ میں تین سو سے زائد لوگوں کے لئے کوئی ڈپو نہیں ہے۔ لوگوں کو اپنے اپنے کاندھے پر راشن لاد کر لے جانا پڑتا ہے۔ تاہم گزشتہ کچھ وقت سے ضلع انتظامیہ کے احکامات پر محکمہ راشن کو گھوڑوں پر پہنچانے کا کام کیا جا رہا ہے لیکن مقامی باشندوں کا الزام ہے کہ انہیں وقت پر راشن مہیا نہیں کیا جاتا ہے۔

ڈی ڈی سی کاونسلر نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو راشن ڈیلر کی جانب سے کم راشن دیے جانے کی بھی شکائت کی۔ اس ضمن میں ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن نے یقین دہانی کرائی کہ اس مسئلے کو لے کر محکمہ فوڈ کے افسران کے ساتھ میٹنگ میں تبادلہ خیال کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پورے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ اس مسئلے کو جلد سے جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ لوگوں کو اب مزید پریشانیوں کا سامنا نا کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: Local Residents Protest اننت ناگ کے گونجی واڑہ میں مقامی باشندوں کا میونسپل کونسل کے خلاف احتجاج

ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ محکمہ کے ضلع افسر کو اطلاع دی گئی ہے کہ اس پر رپورٹ پیش کریں تاکہ حکومت کی جانب سے مہیا کیا جانے والا راشن عوام میں وقت پر تقسیم وقت ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.