کشتواڑ: انڈین نیشنل کانگریس پارٹی (جے اینڈ کے) کے صدر وقار رسول نے مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کا دو روزہ دورہ کیا۔ اس دوران کشتواڑ میں کانگریس پارٹی کے تمام ورکرز کے ساتھ میٹنگ طلب کی۔ اس موقعے پر کانگریس پارٹی کشتواڑ کی یوتھ نے ایک ریلی کی شکل میں جموں و کشمیر کانگریس کے صدر کا خیر مقدم کیا۔
کانگریس پارٹی کشتواڑ کے لیڈران اور کارکنان نے موجودہ ضلع انتظامیہ پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشتواڑ انتظامیہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے اشارے پر کام کر رہی ہے جس کی وجہ سے عام لوگ پریشان حال ہیں۔ مقامی باشندوں نے اس موقعے پر کشتواڑ میں پاور پروجیکٹ کو لیکر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ کشتواڑ کے ان پروجیکٹوں میں بی جے پی کے ورکرز کو ہی لگایا جاتا ہے یا پھر جو لوگ بی جے پی کا دامن تھامتے ہیں، ان کو ہی پروجیکٹ میں لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشتواڑ میں پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں عام و غریب لوگ بھی پریشان حال ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Ward Sabha Held In Pulwama پلوامہ میں وارڈ سبھا پروگرامز کا انعقاد
اس دوران کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر وقار رسول وانی نے یقین دہانی کرائی کہ پورے ملک میں کانگریس پارٹی پھر سے مضبوط ہو رہی ہے اور آنے والے انتخابات میں بھی جموں کشمیر میں کانگریس پارٹی سرکار بنائے گی۔