ETV Bharat / state

کشمیر: نوجوانوں نے تعلیمی شمع روشن رکھنے کا بیڑا اٹھایا - کمیونٹی ٹیوشن مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا

وادی کشمیر میں آج مسلسل 52ویں روز بندشیں بدستور جاری ہیں جبکہ اس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

کشمیر: نوجوانوں نے تعلیمی شمع روشن رکھنے کا بیڑا اٹھایا
author img

By

Published : Sep 25, 2019, 6:29 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 12:04 AM IST

کشمیر میں موجودہ نامساعد حالات کے دوران اب بچوں کے مستقبل کو تاریکی سے بچانے کے لیے وادی کے بیشتر علاقوں میں رضاکارانہ طور پر کمیونٹی ٹیوشن مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

کشمیر: نوجوانوں نے تعلیمی شمع روشن رکھنے کا بیڑا اٹھایا

ان کمیونٹی ٹیوشن مراکز میں علاقے کے طلبا و طالبات کو مقامی اساتذہ پڑھانے کا کام انجام دے رہے ہیں۔ان مراکز میں طلباء کی کافی تعداد نظر آرہی ہے۔

بچوں کو تعلیمی نقصان سے بچانے اور طلبا کا نصاب مکمل کرنے کے لیے مقامی نوجوانوں نے بچوں کو پڑھانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ ان کے اس قدم کی مقامی باشندے جم کر ستائش کر رہے ہیں۔

کشمیر کے گرمائی زون سے تعلق رکھنے والے تعلیمی اداروں میں اکتوبر سے دسمبر تک تمام کلاسز کے امتحانات ہوا کرتے ہیں لیکن وادی کی موجودہ صورتحال کے دوران رواں ماہ ستمبر کے آخر میں بھی طلباء کا نصاب مکمل نہیں ہوسکا۔ تاہم ان کمیونٹی ٹیوشن مراکز کے قیام سے بچوں میں امید جگ گئی ہے کہ ان کا تعلیمی سال برباد نہیں ہوگا۔

انتظامیہ نے اگرچہ وادی میں تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال کرنے کے کئی دعوے کیے لیکن وہ دعوے زمینی سطح پر کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد آج مسلسل 52ویں روز سے بندشیں اور مواصلاتی نظام پر جزوی پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

Intro:Body:

jk: Community tuition centres are established in kashmir valley ahead of kashmir lockdown

Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 12:04 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.