ETV Bharat / state

کشمیر: سول سکریٹریٹ کے ملازمین پریشان - وادی کشمیر میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر سڑکوں سے غائب

وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کے دوران سول سکریٹریٹ کے ملازمین کو پبلک ٹرانسپورٹ میسر نہ ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سول سکریٹریٹ کے ملازمین پریشان
author img

By

Published : Oct 17, 2019, 7:51 PM IST

اگرچہ سرینگر کے سول سکریٹریٹ میں کچھ حد تک کام کاج ہورہا ہے اور اس وقت بھی ملازمین دفاتر میں کام کاج میں مصروف ہیں لیکن موجودہ صورتحال کے دوران وادی کشمیر میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر سڑکوں سے غائب ہونے سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

ملازمین کو دفاتر پہنچنے اور گھر واپس لوٹنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سول سکریٹریٹ کے ملازمین پریشان

سول سکریٹریٹ اور دربار مُو سے منسلک دیگر تمام دفاتر سالانہ دربار مُو کی منتقلی کے سلسلے میں 26 اور 28 اکتوبر کو سرینگر میں بند ہونے کے بعد 4 نومبر کو جموں میں دوبارہ کام کاج شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو جموں و کشمیر کی دفعہ 370 کے خاتمے اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد یہ پہلا دربار مُو ہوگا۔

اس سلسلے میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے باضابطہ طور پر ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق دربار مو سے منسلک ہفتے کے پانچ روز کام کرنے والے دفاتر26 اکتوبر کو سرینگر میں دفتری اوقات ختم ہونے کے بعد بند ہوں گے جبکہ ایسے دفاتر جن میں ہفتے کے چھ روز کام کاج جاری رہتا ہے۔ 28 اکتوبر کو دربار مو کے سلسلے میں بند ہوں گے۔

حکم نامے کے مطابق یہ تمام دفاتر جموں میں 4 نومبر سے دوبارہ کھل کر معمول کا کام کاج شروع کر دیں گے۔ اس کے علاوہ ایس آر ٹی سی کی طرف سے مختلف دفاتر کے ریکارڈ کو سرینگر سے جموں لے جانے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور اس مقصد کے لیے معقول تعداد میں ٹرک دستیاب رکھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس روایت کی داغ بیل سنہ 1872 میں ڈوگرہ راج کے اْس وقت کے فرماں روا مہاراجہ رنبیر سنگھ نے ڈالی تھی۔ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک بار کہا تھا کہ موسم سرما کے دوران دربار مو دفاتر سرینگر میں کام کرنا چاہیے کیونکہ اْس وقت وادی کے لوگوں کو برف باری سے بجلی کی کٹوتی اور اشیائے ضروریہ کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لوگوں کو حکومت کی مدد درکار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ چونکہ موسم گرما کے دوران جموں کے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے گرما کے دوران دربار مو دفاتر جموں میں کام کرنا چاہیے۔

Intro:Body:

jk: civil secretariat employees face difficulties in srinagar

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.