ETV Bharat / state

کتابیں، لاک ڈاؤن میں کشمیری بچوں کی ساتھی - طلبا

وادی کشمیر میں مسلسل ایک ماہ سے انٹرنیٹ خدمات بند رہنے کے بعد خاص کر طلبا میں کتب بینی کا رجحان بڑھتا ہوا نظر آرہا ہے۔

کتابیں، لاک ڈاؤن میں کشمیری بچوں کی ساتھی
author img

By

Published : Sep 6, 2019, 6:13 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 4:20 PM IST

مرکزی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی آئینی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد مواصلاتی نظام پر جزوی پابندیوں سے عام زندگی کا ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔

کتابیں، لاک ڈاؤن میں کشمیری بچوں کی ساتھی

انٹرنیٹ و موبائل خدمات مسلسل بند رہنے کے بعد عام لوگوں میں کتابوں کا مطالعہ کرنے میں کافی دلچسپی دیکھنے کو مل رہی ہے جس میں خاص طور پر اسکولی و کالج طلبا و طالبات شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے موجودہ ترقیاتی اور تیز رفتار زندگی میں اسمارٹ فون اور تیز رفتار انٹرنیٹ کی وجہ سے نوجوان طبقہ کتابوں سے دور، اکثر اوقات موبائل فون پر آن لائن گیمز، سماجی رابطے کی ویب سائٹس و ایپلیکیشنز اور نیٹ سرفنگ میں ہی مصروف رہتا تھا۔

ایک ماہ قبل وادی کشمیر میں جو طلبا و طالبات اکثر و بیشتر سمارٹ فون اور لیپ ٹاپ پر ہی زیادہ وقت صرف کرتے دکھائی دیتے تھے، آج وہ کتابوں کا مطالعہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جدید دور میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی وجہ سے نوجوان نسل میں کتب بینی کی جانب رجحان کافی کم تھا۔

طلبا کا کہنا ہے کہ 'گذشتہ ایک ماہ سے مواصلاتی نظام ٹھپ رہنے اور اسکول بند رہنے کے بعد وہ گھر میں صندوقوں اور الماریوں میں عرصۂ دراز سے بند پڑی کتابوں کو نکال کر پڑھ رہے ہیں۔'

ان کا کہنا ہے کہ 'وادی میں حالات معمول پر ہونے کے دوران سوشل میڈیا پر مصروف رہنے سے انہیں وقت کا پتہ نہیں چلتا تھا، تاہم وقتی طور پر انہیں گرد و غبار کی نذر ہوئی کتابوں کا مطالعہ کرنےکا موقع فراہم ہوا ہے۔'

Intro:Body:

jk: book habit in school students ahead of kashmir lockdown and communication black out

Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 4:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.