ETV Bharat / state

کشمیر: اغوا شدہ افراد ہلاک - شدت پسندوں

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں مبینہ عسکریت پسندوں نے دو افراد کو اغوا کرنے کے بعد ہلاک کر دیا۔ ہلاک شدہ افراد کی لاشیں ترال کے جنگل سے برآمد ہوئی ہیں۔

کشمیر: اغوا شدہ شخص ہلاک
author img

By

Published : Aug 27, 2019, 1:17 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 11:12 AM IST

واضح رہے کہ ہلاک شدہ شخص کا تعلق بکروال طبقے سے تھا۔ گذشتہ ہفتے دو افراد کو مارسر کے جنگلاتی علاقے سے مبینہ عسکریت پسندوں نے اغوا کیا تھا۔ ان کی شناخت راجوری سے تعلق رکھنے والے عبدالقدیر کوہلی اور کھنمو کے منظور احمد کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق اغوا کی اطلاع ملتے ہی ایک اسپیشل پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مغوی افراد کو تلاش کرنا شروع کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کوہلی کی گولیوں سے چھلنی لاش گذشتہ شب جبکہ احمد کی لاش منگل کو برآمد ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔'

ادھر ضلع بارہمولہ میں سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک مبینہ عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے۔

فوجی ترجمان کے مطابق دلنہ چوک میں ریاستی پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے ایک مبینہ عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے قبضے سے اے کے 47 اور پستول برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'گرفتار شدہ عسکریت پسند کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کی جانب سے تلاشی کارروائی جاری ہے۔'

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت دفعہ 370 کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد جموں و کشمیر کے طول و عرض خصوصاً وادی کشمیر میں انتظامیہ کی جانب سے قدغنوں اور بندشوں کا سلسلہ لگاتار 23ویں روز بھی جاری ہے۔

Intro:Body:

JK: Bakarwal (member of a nomadic tribe) was killed by militants  in Tral in South Kashmir

Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 11:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.