اونتی پورہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے اونتی پورہ میں واقع تکیہ چھچکوٹ علاقے میں رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ طلبہ کو اسکول جاتے وقت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سرکاری اسکولوں میں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے اگرچہ سرکاری سطح پر دعوئے تو بہت کیے جاتے ہیں، تاہم سرکاری اسکولوں میں بنیادی ڈھانچہ کی عدم دستیابی ابھی بھی ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ اسکول کے اردگرد بالخصوص بارش کے دوران کیچڑ سے بھری سڑک کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اور ان کے یونیفارم گندے ہو جاتے ہیں۔ بارش کے دنوں میں ان کی پریشانیوں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔
حمیرا نام کی ایک طالبہ نے بتایا کہ اسکول کو جانے والی سڑک انتہائی خسته ہے اور افسوس کا مقام ہے کہ انتظامیہ اس بارے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے جس کی وجہ سے یہاں زیر تعلیم طلاب کو تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسکول میں کام کر رہے اساتذہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سڑک کی خستہ ہالی سے اسکول کے تعلیمی نظام پر منفی اثرات مرتب پڑ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Womens Protest in Sopore اسمارٹ میٹرز کے خلاف خواتین کا احتجاج
انہوں نے کئی بار متعلقہ حکام سے سڑک کی خسته ہالی کے متعلق بات کی لیکن ابھی تک زمینی سطح پر کچھ نہیں ہوا۔ اس سلسلے میں اساتذہ اور طلبہ نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور جلد از جلد سڑک کی مرمت کو یقینی بنائیں۔