ETV Bharat / state

گلمرگ: 8 ماہ سے لاپتہ فوجی کی لاش برآمد - تریویندر سنگھ راوت

11 گرھوال رائفل کے جوان راجندر سنگھ نیگی کی لاش ملنے ان کے ارکان خاندان نے تصدیق کی ہے جبکہ وہ جاریہ سال جنوری میں ایل او سی کے قریب گلمرگ میں گشت کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے۔

Jawan body found months after he had gone missing
گلمرگ: 8 ماہ سے لاپتہ فوجی کی لاش برآمد
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 7:33 PM IST

راجندر سنگھ نیگی کے رشتہ دار نے بتایا کہ راجندر کی لاش بازیاب ہونے کی اطلاع بٹالین کے عہدیداروں نے ان کی اہلیہ کو دی۔

انہوں نے بتایا کہ لاپتہ ہونے کے مقام سے ہفتہ کے روز برف پگھلنے کے بعد نیگی کی لاش کو برآمد کیا گیا۔

راجندر سنگھ کا کئی مہینوں سے پتہ نہیں چل سکا تھا جبکہ خیال کیا جارہا تھا کہ وہ کاروائی کے دوران ہلاک ہوگیا ہوگا اور اس سال مئی میں اس کی ہلاکت کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

نیگی اپنے والدین کے سب سے بڑے بیٹے تھے اور پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹیا اور ایک بیٹا شامل ہیں۔

اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ تریویندر سنگھ راوت نے سوشیل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ راجندر سنگھ کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی شہادت کو سلام پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے راجندر سنگھ کی آتما کی شانتی کےلیے دعا کی اور خاندان کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور مدد فراہم کرنے کا بھی تیقن دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.