ETV Bharat / state

Jashan E Milaad Mustafa Conference جامع مسجد حرمی ڈھکی میں جشن میلاد مصطفی کانفرنس - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

ضلع پونچھ تحصیل حویلی کے علاقہ کے حرمی ڈھکی میں واقع سیڑھی خواجہ کی جامع مسجد شریف تراویح میں جشن میلاد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی مولانا عبدالمجید قادری امام و خطیب غوثیہ جامع مسجد شریف سرنکوٹ نے شرکت کی۔

جامع مسجد شریف تراویح حرمی ڈھکی میں جشن میلاد مصطفی کانفرنس کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2023, 1:23 PM IST

جامع مسجد حرمی ڈھکی میں جشن میلاد مصطفی کانفرنس

منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی علاقے میں سٹیرھی خواجہ کی جامع مسجد میں جشن میلاد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقعے پر مولانا شبیر احمد کے علاوہ دیگر علماء کرام اہل سنت و جماعت و شعراء عظام نے محفل میلاد میں شرکت کی۔ اس موقعے پر علماء کرام نے میلاد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے حوالے سے متعدد گوشوں پر سیر حاصل بیانات سے عوام الناس کو مستفید کیا۔ واضع رہے محفل میلاد امام وخطیب مولانا قمر الزمان کی زیر قیادت میں منعقد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:Summer Festival Rafiabad بارہمولہ میں سمر فیسٹول کا اہتمام

وہیں منعقدہ محفل کی نگرانی جامع مسجد شریف تراویح کمیٹی کے صدر خواجہ فردوس اقبال کر رہے تھے‌۔ جشن میلاد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم میں فرزندان توحید نے بڑی تعداد میں شمولیت کی۔ اس موقعے پر امام و خطیب جامع مسجد شریف تراویح حضرت مولانا قمر الزمان نے جہاں میلاد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے حوالے سے عوام الناس کو اپنا پیغام دیا۔ وہیں پر ضلع بھر سے آئے ہوئے بطور مہمان تمام علماء کرام اہل سنت و جماعت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ان کے علاوہ الحاج خواجہ محمد شفیع نے اپنے پیغام میں کہا کہ مدرسہ عزیزیہ کی جامع مسجد میں 1996سے یہ پروگرم منعقد کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلہ کو برقرار رکھتے ہوئے اس برس بھی میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.