ETV Bharat / state

یاسین ملک کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم - بھارتی ایئر فورس کے چار عہدیداروں کے قتل معاملے

جموں ٹاڈا کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں کالعدم تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو بھارتی ایئر فورس کے چار عہدیداروں کے قتل معاملے میں قصوروار قرار دیا اور کہا کہ یاسین ملک اس کیس میں دیگر تین افراد کی طرح مجرم ہیں۔

یاسین ملک کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم
یاسین ملک کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم
author img

By

Published : Mar 16, 2020, 4:45 PM IST

Updated : Mar 16, 2020, 6:09 PM IST

ٹاڈا عدالت نے رنبیر پینل کوڈ کے سیکشن 302، 307 اور آرمز ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت ان کے خلاف مقدمہ چلانے کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل کورٹ نے اس کیس سے متعلق یاسین ملک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہونے کا بھی ذکر کیا تھا۔

کالعدم تنظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے رہنما کے خلاف جموں کی ٹادا عدالت میں 90 ۔ 1989 میں اس وقت کے وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کو اغوا کرنے اور انڈین ایئر فورس کے چار اہلکاروں کو قتل کرنے کا کیس زیر سماعت ہے۔

دراصل گزشتہ برس اکتوبر میں یاسین ملک، جموں کی ٹاڈا عدالت میں پیش ہونے والے تھے لیکن تہاڑ جیل کے انتظامیہ نے انہیں عدالت میں پیش کرنے سے انکار کیا تھا۔ تب حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ وزارت داخلہ نے انہیں یاسین ملک کو کسی بھی عدالت میں پیش نہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔

اس سے قبل عدالت نے کہا تھا ابتدائی شواہد کے مطابق یاسین ملک، علی محمد میر، منظور احمد صوفی عرف مصطفیٰ، جاوید احمد میر عرف نلکہ، ننھا جی عرف سلیم، جاوید احمد زرگر اور شوکت احمد بخشی، بھارتی فضائیہ کے چار اہلکاروں کی ہلاکت میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ یاسین ملک کے خلاف پہلا مقدمہ 25 جنوری 1990 کو سرینگر کے راول پورہ میں پیش آنے والے ایک واقعہ سے متعلق ہے جس میں انڈین ایئر فورس کے اہلکاروں پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی تھی اور اس فائرنگ میں اسکواڈرن لیڈر روی کھنہ سمیت چار جوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ دوسرا کیس سابق وزیر داخلہ مفتی محمد سعید کی بیٹی روبیہ سعید کو اغوا کرنے کا ہے۔

یاسین ملک ، کشمیر میں عسکریت لے بانیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ نوجوانوں کے اس گروپ میں شامل تھے جنہوں نے 1989 میں کنٹرول لائن پار کرکے پاکستان میں اسلحہ کی تربیت حاصل کی اور بعد میں کشمیر میں مسلح شورش کا آغاز کیا۔ یاسین ملک جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے ’حاجی گروپ‘ کے رکن تھے۔ اس گروپ کے دو ارکان حمید شیخ اور اشفاق مجید وانی پہلے ہی ہلاک کئے جاچکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یاسین ملک نے 1994 میں عسکریت کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا اور سیاسی طور سرگرم ہوکر کل جماعتی حریت کانفرنس میں شامل ہوگئے۔ اس دوران انہیں حکومت ہند نے پاسپورٹ بھی فراہم کیا جسکے بعد وہ متعدد بار امریکہ، برطانیہ، پاکستان اور سعودی عرب جیسے ممالک کے سفر پر روانہ ہوگئے۔

یاسین ملک کے گروہ کے ساتھ حکومت ہند نے بات چیت بھی کی چنانچہ انہوں نے 2006 میں اسوقت کے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے ساتھ نئی دلی میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات بھی کی۔

مرکز میں بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت دوبارہ قائم ہونے کے جموں و کشمیر کی اہم علیحدگی پسند تنظیموں جماعت اسلامی، لبریشن فرنٹ اور دختران ملت پر پابندی عائد کی گئی جسکے بعد اور لیڈروں کے ساتھ ساتھ یاسین ملک کو بھی گزشتہ برس حراست میں لیا گیا۔

حکام نے انہیں دلی کی تہاڈ جیل میں بند کردیا ہے۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا تعلق پاکستان سے ہے ۔ انہیں انکی بیٹی کے ہمراہ کئی برسوں سے بھارت کا سفر کرنے کی اجازت نہیں ملی ہے۔

Last Updated : Mar 16, 2020, 6:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.