ETV Bharat / state

جموں، سرینگر میں میٹرو ریل جلد شروع ہوگی

جموں لائٹ ریل سسٹم کی 23 کلو میٹر لمبائی بنتلاب اور بری برہمنہ کے مابین 22 اسٹیشنوں کے ساتھ ہوگی۔

جموں، سرینگر میں میٹرو ریل جلد شروع ہوگی
جموں، سرینگر میں میٹرو ریل جلد شروع ہوگی
author img

By

Published : Dec 15, 2020, 7:51 AM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز جموں کے سول سکریٹریٹ میں جموں اور سرینگر کے لئے لائٹ میٹرو ریل منصوبوں کو چلانے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

جموں لائٹ ریل سسٹم کی لمبائی 23 کلو میٹر ہے جس میں بنتلاب اور بری برہمنہ کے درمیان 22 اسٹیشن ہوں گے جبکہ سرینگر لائٹ ریل سسٹم کی لمبائی 25 کلو میٹر ہے۔

چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم، پرنسپل سکریٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ دھیرج گپتا سمیت دیگر عہدیدار اس میٹنگ میں موجود تھے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق مہا - میٹرو کے نمائندوں نے جموں اور سرینگر میٹرو ریل راہداریوں پر اہم امور کو اجاگر کرنے کے علاوہ اس منصوبے سے متعلق کاموں کے حوالے سے پاورپوائنٹ پریزنٹیشن دی۔

اس میٹنگ میں بتایا گیا کہ جموں لائٹ ریل سسٹم کی لمبائی 23 کلو میٹر ہے جس میں بنتلاب اور بری برہمنہ کے درمیان 22 اسٹیشن ہوں گے جبکہ سری نگر لائٹ ریل سسٹم کی لمبائی 25 کلو میٹر ہوگی جس میں اندرا نگر سے ایچ ایم ٹی جنکشن تک 12.5 کلومیٹر لمبائی شامل ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے تیزی سے عمل درآمد پر زور دیا اور ہدایت دی کہ یہ پروجیکٹ شروع ہونے کی تاریخ سے دو برس کے اندر مکمل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مشاہدہ کیا کہ میٹرو ریل سسٹم نہ صرف لوگوں کو سہولیات فراہم کرے گا بلکہ معیشت اور معیار زندگی پر بھی مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.