ETV Bharat / state

قومی شاہراہ ضروری اشیاء سے لدی گاڑیوں کے لیے بحال

وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر جموں قومی شاہراہ کو ضروری اشیاء سے لدی گاڑیوں کی نقل وحمل کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

قومی شاہراہ ضروری اشیاء سے لدی گاڑیوں کے لیے کھلی

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 7:21 PM IST

واضح رہے کہ اتوار کے روز شاہراہ پر صرف سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی گاڑیوں، جن میں دربارمو ملازمین سوار تھے، کو ہی چلنے کی اجازت تھی۔

قومی شاہراہ ضروری اشیاء سے لدی گاڑیوں کے لیے کھلی
قومی شاہراہ ضروری اشیاء سے لدی گاڑیوں کے لیے کھلی

دریں اثنا قریب ساڑھے چار سو کلومیٹر طویل سرینگر۔ لیہہ شاہراہ پر ضروری اشیاءسے لدی گاڑیوں کی آمد ورفت حسب معمول جاری ہے۔

ایک ٹریفک عہدیدار نے کہا کہ قومی شاہراہ پر پیر کے روز ضروری اشیاء سے لدی گاڑیوں کو سرینگر سے جموں جانے کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کے روز شاہراہ پر صرف سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی گاڑیوں جن میں دربار مو کے ملازمین سوار تھے، کو چلنے کی اجازت تھی۔

موصوف عہدیدار نے بتایا کہ پیر کے روز اشیائے ضروریہ سے لدی گاڑیوں، جن میں سبزیاں، پھل اور دیگر ضروری چیزیں تھیں، کے علاوہ تیل کے ٹینکروں کو سری نگر سے لداخ روانہ ہونے کی اجازت دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر کسی بھی مسافر بردار گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی اور شاہراہ پر ٹرک ڈرائیوروں اور ان کے کلینروں کے لئے میڈیکل سینٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں ان کا چک اپ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرک ڈرائیور اور اس کے ہلپر کے علاوہ کسی بھی شخص کو ٹرک میں سفر کرنے کی جازت نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر سرینگر ۔ جموں قومی شاہراہ اور سرینگر۔ لیہہ شاہراہ پر گذشتہ ایک ماہ سے صرف اشیائے ضروریہ سے لدی گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.