جواہر ٹنل کے نزدیک آج بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے آج چوتھے روز بھی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہی۔
شاہراہ کے مختلف مقامات پر ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں درماندہ ہیں اور مسافروں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ادھر جواہر ٹنل کے دونوں اطراف آج دن بھر بیکن کی جانب سے برف ہٹانے کا کام جاری رہا۔
حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی بہتری کے بعد ہی قومی شاہراہ کو مکمل طور پر بحال کیا جا سکے گا ۔
دوسری جانب جموں سرینگر قومی شاہراہ بھی بدستور ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند ہیں جس کی وجہ سے درماندہ ڈرائیوروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ترجیحی بنیادوں پر سب سے پہلے درمانده ٹریفک کو نکالنے کی کوشش جاری ہے ۔
ٹریفک حکام نے فی الحال مسافروں کو شاہراہ پر سفر پر نہ جانے کی ہدایت دیتے ہوئے متعلقہ ٹریفک کنٹرول یونٹوں سے رابطہ بنانے کی تلقین کی ہے۔