ETV Bharat / state

جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ بند - لینڈ سلائیڈ  کی وجہ

جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ آمد و رفت کے لیے جمعے کے روز ایک بار پھر بند رہا۔

جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ بند
جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ بند
author img

By

Published : Jan 3, 2020, 6:17 PM IST

لینڈسلائیڈ کی وجہ سے جمعے کے روز بھی جموں و سرینگر شاہراہ بند رہا، جس کی وجہ سے مختلف مقامات پر ہزاروں مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ ہیں، آج بھی جموں اور قاضی گنڈ سے کسی بھی گاڑی کو جموں اور سرینگر کے بیچ چلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

دوسری جانب شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے وادی کشمیر میں کئی غیر ریاستی سیاح پھنس گئے ہیں، جبکہ جواہر ٹنل کے نزدیک ہزاروں مال بردار گاڑیاں گزشتہ کئی روز سے درماندہ ہوگئی ہیں۔

جموں۔ سرینگر قومی شاہراہ بند

درماندہ مسافروں کو شدید سردی کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل و مشکلات کا بھی سامنا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ انتطامیہ انہیں کسی بھی قسم کا امداد و تعاون فراہم کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہے۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ' شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ جبکہ سب سے پہلے درماندہ ٹریفک کو ترجیحی بنیاد پر نکالا جا رہا ہے۔

حکام نے مسافروں کو سفر پر جانے سے قبل متعلقہ ٹریفک کنٹرول یونٹوں سے رابطۃ قائم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.