جموں سائبر پولیس نے ایک دن میں آن لائن فراڈ کیس حل کر کے متاثرہ شخص کو راحت دی۔ آپ کو بتادیں کہ محمد حسین نامی ایک شخص نے ایک شکایت درج کی تھی کہ ان کے اکاونٹ سے 45 ہزار روپے نکالے گئے ہیں۔
جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کی اور دریافت کیا کہ جو 45 ہزار روپے محمد حسین سے او ٹی پی مانگ کر حاصل کیے گئے تھے وہ فلپ کارٹ اور موبی وک سے منسلک اکاونٹس میں منتقل کیے گئے تھے۔
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ 'پولیس نے مذکورہ اکاونٹس کو بلاک کر کے پیسے واپس اکاؤنٹ میں ڈال دیے ہیں۔'
انہوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا اور پولیس کی ہمدردانہ کوششوں کی تعریف کی۔
ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ 'ابھی تک اس سلسلہ میں ملزم کی شناخت نہیں ہوپائی ہے لیکن بہت جلد ملزم قانون کی گرفت میں ہوگا۔'
واضح رہے کہ گزشتہ نومبر سے لے کر فروری 2020 تک جموں سائبر سیل نے آن لائن فراڈ میں گنوا چکے تین لاکھ 75 ہزار روپے ریکور کیے ہیں۔