ETV Bharat / state

Jammu Kashmir United Movement جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ نے رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا

جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ (جے کے یو ایم) کے صدر شیخ اشفاق جبار نے منگل کو ضلع گاندربل کے ٹاؤن ہال میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پارٹی کے اہم رہنماؤں کی موجودگی میں ممبر شپ مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 12:28 PM IST

جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ نے ممبر شپ مہم کا آغاز کیا

جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ نے رکنیت سازی مہم کا آغاز کیا

گاندربل: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں منعقدہ تقریب میں جموں و کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کی جانب سے رکن سازی مہم کا آغاز کیا گیا جس میں عام لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مقامی باشندے اور تنظیم کے اراکین اپنی پارٹی کی حمایت کرنے کے لئے یہاں آئے تھے۔ شیخ اشفاق جبار ایک ممتاز سیاسی شخصیت اور سابق ایم ایل اے گاندربل نے بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے لوگوں کے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے پارٹی کو متحد کرنے اور بااختیار بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ شیخ اشفاق جبار نے اپنی تقریر کے دوران زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے تحریک میں شامل ہونے اور جموں و کشمیر کی ترقی کے مقصد میں اپنی شراکت کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:NC Workers Meeting At Pulwama پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس ،پارٹی الیکشن کے لئے تیار

شیخ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنی طاقت اپنے کارکنوں اور ان لوگوں سے حاصل کی ہے جن کی خدمت اور نمائندگی کے لیے ہم کوشش کرتے ہیں۔ ہمارے کارکن ہمارے سب سے بڑے وسائل ہیں اور یہ ان کا عزم اور لگن ہی پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ممبرشپ مہم کا مقصد ( JKUM ) جموں کشمیر یونائٹڈ موومنٹ کی رسائی کو بڑھانا اور پورے خطے میں اس کے نچلی سطح پر رابطوں کو مضبوط بنانا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.