جہاں دنیا اس وقت ڈیجیٹل دور سے گزر رہی ہیں، وہی جنوبی کشمیر کے سب سے بڑے ضلع اننت ناگ قصبہ میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے کرنا پڑتا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع میں بجلی کی ترسیلی لائنیں بوسیدہ کھمبوں پر نصب ہیں جسکی وجہ سے حادثات کا خدشہ ہر سو لاحق رہتا ہے۔ جبکہ کئی مقامات پر لکڑی کے کھمبوں کے علاوہ لوہے اور اسٹیل کے کھنمبے بھی بوسیدہ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار حکام نے ترسیلی لائنیں بھی تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرائی تاہم ابھی تک اس حوالے کوئی بھی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔
واضع رہے اگر چہ مرکزی سرکار کی جانب سے بجلی کے حوالے سے کئی ساری اسکیموں کو لاگو کیا گیا ہے۔ مگر اننت ناگ قصبہ میں ابھی تک انکو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔