ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ گذشتہ تین دنوں سے مسلسل بارشوں اور برفباری کی وجہ سے ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند رہا۔
تاہم آج تین روز بعد سڑک پر سے برف ہٹانے کے بعد روڈ کو ایک طرفہ ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے۔سنیچر کی صبح مغل روڈ پر دبجن، پیر کی گلی، سکھ سرائی اور باقی مقامات پر بارشوں اور برفباری کے بعد مغل روڈ پر پیدا ہوئی پھسلن کی وجہ سے روڈ کو ٹریفک کی نقل و حرکت کیلئے بند کر دیا گیا تھا اور روڈ پر ٹریفک کو روک دیا گیا تھا۔
پیر کی دوپہر موسم میں بہتری کے ساتھ ہی مغل روڈ پر مشنری نے چار پانچ انچ برف کو صاف کرکے اس روڈ کو ٹریفک کی آمد رفت کے قابل بنایا اور منگل کے روز اس روڈ پر ایک طرفہ ٹریفک بحال کردیا گیا۔