ETV Bharat / state

نالے کی مرمت کرنے کی انتظامیہ سے اپیل - jammu update

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکاریں آتی جاتی رہیں مگر مذکرہ نالے کی تعمیر ممکن نہ ہو سکی جس کی وجہ سے آئے روز اس علاقے کے مکینوں کے لیے یہ نالہ موت کا کنواں بنتا جا رہا ہے۔

نالہ کی مرعمت کرنے کی سرکار سے اپیل
نالہ کی مرعمت کرنے کی سرکار سے اپیل
author img

By

Published : Oct 14, 2020, 7:35 AM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں کے رضا نگر خاص بھٹنڈی نالہ علاقے کے مکین ڈیجیٹل دور میں بھی خوف و ہراس کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

نالہ کی مرعمت کرنے کی سرکار سے اپیل

سڑک کی خستہ حالت اور نالے کا خطرہ لوگوں کے لیے باعث تشویش بنا ہوا ہے۔ رضا نگر خاص بھٹنڈی نالہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم برسوں سے سرکار و مقامی نمائندوں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ رضا نگر میں بڑے نالے اور سڑک کی تعمیر کی جائے تاکہ بارشوں کے دوران منڈلاتے خطرات سے ہمیں نجات مل سکے تاہم ابھی تک وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکاریں آتی جاتی رہیں مگر مذکرہ نالے کی تعمیر ممکن نہ ہو سکی جس کی وجہ سے آئے روز اس علاقے مکینوں کے لیے یہ نالہ موت کا کنواں بنتا جا رہا ہے۔

مقامی لوگوں نے سرکار سے اپیل کی کہ اس نالے کی مرمت کی جائے۔ انہوں نے انتظامیہ سے فریاد کی ہے کہ رضا نگر خاص بھٹنڈی کے اِس نالے کی تعمیر کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگوں کو راحت مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.