ETV Bharat / state

'دفعہ 370 کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے' - etv bharat news

رکن پارلیمان اور نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما محمد اکبر لون نے بانڈی پورہ کے نائدکھے سوناواری میں اپنا ووٹ ڈالا۔

دفعہ 370 کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

author img

By

Published : Dec 16, 2020, 2:21 PM IST

نائدکھے انتخابی نشست پر آج پولنگ ہو رہی ہے۔ نائدکھے محمد اکبر لون کا آبائی گاؤں ہے اور وہ سوناواری اسمبلی سے تین دفعہ ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔

دفعہ 370 کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

اس کے علاوہ بارہمولہ پارلیمانی انتخابی نشست سے رکن پارلیمان ہیں۔ نائدکھے ان کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ تاہم کچھ وجوہات کی بنا پر گزشتہ دفعہ ان کے خاص ساتھی سمجھے جانے والے سینیئر سیاسی رہنما نور محمد ان کے مخالف ہوگئے اور وہ خود بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔

نائدکھے میں ایک جانب سے اکبر لون گپکار اتحاد اور نیشنل کانفرنس کے امیدوار کے لئے کافی محنت کررہے ہیں تو دوسری جانب سابق ایم ایل سی یاسر ریشی کے علاوہ کانگریس پارٹی کے رہنما امتیاز پرے نے نور محمد کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے تو اس ضمن میں نائدکھے انتخابی نشست پر مقابلہ کافی اہمیت کا حامل ہے اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اپنا ووٹ کاسٹ کرتے وقت اکبر لون نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اور ان کی جماعت اور گپکار اتحاد سے منسلک رہنما جموں و کشمیر کے لئے دفعہ 370 کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.