ETV Bharat / state

Jammu Health Services ڈائریکٹر ہلتھ سروسز جموں نے سب ضلع ہسپتال منڈی کا دورہ کیا

ضلع ہونچھ کی تحصیل منڈی میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر راجیو کمار شرما نے غلام احمد میموریل سب ضلع ہسپتال منڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے ملازمین سے بات چیت کی۔

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 11:45 AM IST

ڈائریکٹر ہلتھ سروسز جموں نے سب ضلع ہسپتال منڈی کا کیا دورا

منڈی:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں واقع سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کا محکمہ صحت کے ڈائریکٹر نے دورہ کیا۔ اس موقعے پر چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر الطاف انیس نبی, ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پی اے خان، بلاک میڈیکل آفیسر سورنکوٹ ڈاکٹر سودیشور، بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر اشفاق چوہدری، بلاک میڈیکل آفیسر منڈی ڈاکٹر نصرت النیسا بھٹی کے علاوہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل عملہ موجود رہا۔ اس دوران انہوں نے سب ضلع ہسپتال منڈی کی زیر تعمیر عمارت و مریضوں کو فراہم کی جارہی سہولیات کا جائزہ لیا۔

وہیں بلاک میڈیکل آفیسر منڈی ڈاکٹر نصرت النساء بھٹی کی جانب سے ہسپتال میں جگہ کی قلت اور بلخصوص گائنوکولجسٹ، فزیشین و دیگر عملہ کی خالی اسامیوں کا معاملہ بھی زیر غور لایا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار محکمہ صحت کے اعلی عہدے داران نے ضلع پونچھ اور بلخصوص غلام احمد میموریل سب ضلع ہسپتال منڈی کا دورہ کر چکے ہیں، اس کے باجود وہاں کے مسائل برقرار رہیں۔ ہسپتال میں عملے کی کمی کے سبب مقامی باشندوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر راجیو کمار شرما نے کہا کہ اگرچہ سب ضلع ہسپتال منڈی کا عملہ بہت اچھا کام سرانجام دے رہا ہے، تاہم چند کمیاں اور مسائل ضرور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Distribution Cum Fitment Camp پامپور میں تقسیم کم فٹمنٹ کیمپ کا انعقاد

جس میں بلخصوص گائنوکالجسٹ و دیگر عملہ کی کمی کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال کی زیر تعمیر عمارت و دیگر متعدد مسائل کو بھی اعلی عہدے داران کے نوٹس میں لاکر جلد حل کروانے کی کوشش کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.