جموں کے آر ایس پورہ علاقے میں گندم کی فصل کھیتوں میں کٹائی کے لیے تیار ہے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور نہ ملنے کے سبب زمینداروں کو فصل کاٹنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدور کورونا وائرس کے ڈر سے اپنے ہی گھروں میں بیٹھنا پسند کرتے ہیں جبکہ بیرون ریاست کے مزدور جموں چھوڑ کر پہلے ہی نکل گئے۔
وکاس نامی ایک کاشت کار نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ' ہماری فصل تیار ہیں پک چکا ہے لیکن مزدورں کی کمی ہیں جبکہ مشینے بھی دستیاب نہیں ہے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ کسانوں کی مدد کے لیے مشینوں کا بندوبست کرے کیونکہ اگر موسم میں تبدیلی آئ تو بارشوں سے ان کے فصل کو کافی نقصان پہنچے گا۔