مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں سخت گیر موقف رکھنے والی ہندو مذہبی تنظیم بجرنگ دل نے جموں خطے کے رہاڈی علاقے میں واقع بجرنگ دل کے دفتر میں پریس کانفرنس منعقد کی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بجرنگ دل کے رہنما نوین صودن نے ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی طرف سے ماہ رمضان میں مسلمان طبقے کے لوگوں کو قرنطینہ مراکز میں افطار کے وقت پر کھانا کھلانے پر تنقید کی۔
بجرنگ دل کے لیڈر ناوین صودن نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ بجرنگ دل اس بات کی مذمت سختی کے ساتھ کرتا ہے جس میں شرائن بورڈ نے ہندو کا پیسہ مسلمانوں کو کھانا کھلانے میں وقف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندو کا پیسہ صرف ہندو سماج کے لئے استعمال ہونا چاہیئے تاکہ دوسرے طبقے کے لوگوں کے لیے اسے استعمال کیا جانا چاہئیے۔
انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ شرائن بورڈ کے چیف کو برخاست کرے تاکہ اس طرح کی غلطی دوبارہ نا دوہرائی جائے ۔واضح رہے کہ چند روز قبل شرائن بورڈ نے ضلع ادھمپور میں قائم چند قرنطینہ مراکز میں مسلماں طبقے سے وابسطہ افراد کو افطار کے وقت کھانا کھلایا تھا جس کو بیشتر قومی ٹی وی چینلز نے نشر کیا تھا۔