سرینگر: وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں خشک موسم کے بیچ درجہ حرارت میں بتدریج گراوٹ درج ہونے سے ٹھٹھرتی سردیوں کا زور برابر قائم ہے جس سے لوگ گونا گوں مشکلات سے دو چار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق، جنوبی کشمیر کے قاضی گڑھ علاقے میں منفی 4.0 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، پہلگام میں منفی 6.3 ڈگری سیلسیس، اننت ناگ میں منفی 5.6 اور کوکر ناگ میں منفی 3.3 ڈگری سیلسز درج کیا گیا۔ وہیں شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں منفی 3.5 ڈگری سیلسز درج کیا گیا۔ اسی طرح بر امولالہ اور بنڈی پورا میں منفی 4.5 اور منفی 4.4 ڈگری سیلسیس بالترتیب شبانا درج حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ کے مطابق، صوبے کشمیر میں جہاں سب سے سرد ترین رات جنوبی کشمیر کے شوپیاں میں محسوس کی گئی وہیں پلوامہ میں رات کا کم از کم درج حرارت منفی 5.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔جموں کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت صفر سے اوپر ہی رہا تاہم بڑھیروہ میں سب سے کم 1.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا، جس جموں صوبے کی سب سے سرد ترین رات یہاں کے لوگوں نے محسوس کی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، سرمائی راجدھانی جموں میں کل رات کا کم از کم درجہ حرارت 6.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، کٹرا کا 6.5 ڈگری سیلسیس،کٹھوعہ کا 6.8 ڈگری سیلسیس اور بٹوٹ میں 3.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بھدیروہ کے بعد اُدھمپور میں جموں صوبے میں سب سے سرد ترین رات محسوس کی گئی، جب وہاں رات کا درجہ حرارت 1.9 ڈگری سیلسیس پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں سردی کی شدت میں کمی
وہیں مرکزی زیر انتظام لداخ کے لہہ میں منفی 11.0 ڈگری درج کیا گیا، کارگل میں منفی 10.1 ڈگری سیلسیس اور دراس میں منفی 13.0 ڈگری سیلز درج کیا گیا۔متعلقہ محکمے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 22 دسمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 28 دسمبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔