ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: ایل جی نے مزدوروں کے دن پر مبارکباد دی - بخشنے میں اپنا بھر پور رول ادا کرے گا۔

لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے جموں وکشمیر کے لوگوں، بالخصوص مزدور طبقے کو لیبر ڈے جسے بین الاقوامی ورکرس ڈے کے طور پر بھی منایا جاتا ہے، کے موقع پر مبارک باد دی ہے۔

جموں وکشمیر: لیفٹیننٹ گورنر نے مزدوروں کے دن پر لوگوں کو مبارک باد دی

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 10:56 PM IST

اپنے ایک پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کامگار طبقے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ طبقہ مزید تن دہی اور ذمہ داری کے ساتھ کام کر کے ترقیاتی عمل اور اقتصادی منظر نامے کو دوام بخشنے میں اپنا بھر پور رول ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ لیبر ڈے جسے پوری دنیا میں مئی ڈے کے طور پر بھی منایا جاتا ہے ہمیں اس طبقے کی جدوجہد اور سماج میں اُن کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت کامگار طبقے کی بہبودی کی طرف ہمیشہ توجہ دیتی آرہی ہے اور اُن کے حقوق کی ہرسطح پر پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.