اس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیچرز فورم کے چیئیرمین گنیش کھوجوریہ نے کہا کہ ' ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر میں رہیبر تعلیم کے تحت کام کررہے اساتذہ کی بند پڑی تنخواہوں کو واگزار کیا جائے۔
گنیش کھوجوریہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جموں کشمیر میں سروا شکشا ابھیان کے تحت کام کررہے میڈل اسکولوں میں ماسٹر پوسٹ پر فائض اساتذہ کو تعینات کیا جائے تاکہ تعلیم کے اس محکمہ میں سب کو اپنا حق ملے ۔
انہوں نے انتظامیہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ رہبر تعلیم اساتذہ کے جائز مسائل کو ایک ہی بار حل کیا جائے تاکہ فورم کو جو نعرہ ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں نظام تعلیم کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں وہ مقصد پورا ہو سکے – کھوجوریہ نے کہا کہ اساتذہ کی ٹائم باونڈ پروموشن نا معلوم وجوہات کی بنا پر روک دی گئی ہے ،آئنربل ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود ٹرانسفر پالیسی کو پانچ سال کی سروس کے بعد لاگو نہیں کیا جا رہا ہے جو کہ اس طبقے کے ساتھ نا انصافی ہے -
انہوں نے مزید کہا کہ ایجوکیشن وایلنٹرز سے بنے رہبر تعلیم اساتذہ و دیگر کئی رہبر تعلیم اساتذہ کی مستقلی کی فائلیز دفتروں میں دھول چاٹ رہی ہیں ۔
انہوں نے انتظامیہ سے مزید اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ' جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کا چیئیرمین بھی محکمہ تعلیم سے وابسطہ ہونا چاہیے۔'