ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کورونا کیسز میں زبردست اُچھال

فروری ماہ میں جموں و کشمیر میں کورونا کے 600 سے کم فعال معاملے موجود تھے لیکن دوسری لہر کے بعد کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا کیسز میں زبردست اُچھال
جموں و کشمیر میں کورونا کیسز میں زبردست اُچھال
author img

By

Published : Apr 25, 2021, 7:49 AM IST

پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کورونا کے ریکارڈ توڑ کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں 2030 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں، ان میں 1196 کشمیر اور 834 جموں صوبہ میں پائے گئے۔

خطہ میں اب کل ملاکر 158374 موجود ہے، جن میں 18064 فعال ہے جبکہ 138184 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

جموں و کشمیر میں اب تک اس وبا سے 2126 افراد انتقال کر چکے ہیں، ان میں 1323 کشمیر اور 803 جموں سے تعلق رکھتے تھے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 944 افراد صحتیاب ہو کر مختلف ہسپتالوں سے رخصت کئے گئے ہیں۔

واضح رہے فروری ماہ میں جموں و کشمیر میں کورونا کے 600 سے کم فعال معاملے موجود تھے لیکن دوسری لہر کے بعد کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

جموں و کشمیر انتظامیہ نے ہفتے کی شام 8 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک مکمل کرفیو کا اعلان بھی کیا ہے۔

وہیں گزشتہ دنوں جموں و کشمیر میں پہلا کورونا میوٹنٹ کیس بھی پایا گیا جس کے بعد انتظامیہ اور محکمہ صحت میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.