ETV Bharat / state

بڈگام تصادم: ایک عسکریت پسند ہلاک - فوجی جوان نوین کمار زخمی

ضلع بڈگام کے چرار شریف میں پیر کی شام عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہوگیا، اس دوران ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونےاور ایک فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

بڈگام تصادم: ایک عسکریت پسند ہلاک
بڈگام تصادم: ایک عسکریت پسند ہلاک
author img

By

Published : Sep 22, 2020, 9:29 AM IST

جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں سکیورٹی فورسز اورعکسریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا۔ تصادم میں ایک عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔جبکہ اس میں ایک جوان کے بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق ایک مخصوص اطلاع کے بعد چرار شریف گاؤں میں گزشتہ رات کو سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔

بڈگام تصادم: ایک عسکریت پسند ہلاک
بڈگام تصادم: ایک عسکریت پسند ہلاک

ذرائع کے مطابق مشترکہ ٹیم نے مشتبہ مقام کا گھیراؤ کیا تو گھر میں چھپے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی۔

سیکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی، جس کے بعد طرفین میں تصادم شروع ہوگیا۔ تصادم میں اب تک ایک عسکریت پسند کے ہلاک اور ایک فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

زخمی جوان کی شناخت فوج کی 53 آر آر کے نوین کمار کے بطور ہوئی ہے اور انہیں سرینگر کے فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.