ETV Bharat / state

راجوری: دو برس کی بچی نے کورونا کو شکست دی - کورونا وائرس کے کیسز

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں دو سالہ پری نامی معصوم بچی کورونا وائرس کو شکست دے کر گھر لوٹی ہے۔

بچی نے کورونا کو شکست دی
بچی نے کورونا کو شکست دی
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 8:20 AM IST

ضلع راجوری میں کورونا وائرس کیسز میں جہاں اضافہ جاری ہے تو وہیں دوسری جانب دو سالہ پری نام کی معصوم بچی اس مہلک وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہے جسے ہسپتال انتظامیہ نے تحفوں کے ساتھ گھر روانہ کیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر محمد نذیر شیخ

پری کی والدہ نے اس بابت بتایا کہ 'وہ اپنے خاندن کے ساتھ بیرون ریاست سے واپس لوٹے تھے اور جب انہوں نے خاندان کے تمام ارکان کو کورونا ٹیسٹ کروایا تو ان کے چار سالہ بیٹے کی رپورٹ تو منفی آئی جبکہ دو سالہ پری کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد اسے میڈیکل کالج (راجوری) میں منتقل کیا گیا جہاں 22 روز کے بعد اس نے اس بیماری کو شکست دی۔

بچی کی والدہ نے کہا کہ 'یہ وہ وقت تھا جس کا ایک ایک پل سو سو برس کے برابر تھا بلآخر اس وبا کی شکست ہوئی اور میری بیٹی صحتیاب ہوگئی۔

جموں و کشمیر میں کورونا کے 453 نئے پازیٹیو کیسز

بچی کے ڈسچارج ہونے کے وقت ضلع ترقیاتی کمشنر محمد نذیر شیخ، میڈیکل کالج پرنسپل کلدیپ سنگھ، ایڈیشنل ڈی سی شیر سنگھ، ایڈیشنل ایس پی لیاقت چودھری، میڈیکل کالج سپرنٹنڈنٹ اور دیگر عملہ بھی موجود تھے جہنوں نے اس ننی پری کے صحتیاب ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔

ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ 'راجوری میں کچھ روز سے مثبت کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کئے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور عوام کو اس سے ڈرنے کی ضروت نہیں ہے جس طرح عوام کی جانب سے تعاون مل رہا ہے ہم اس وبا کو شکست دیں گے کیوں کے راجوری میں اس وبا سے صحتیاب ہونے کی شرح بہت بہتر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.