ETV Bharat / state

LG visits Baramulla ایل جی منوج سنہا نے بارہمولہ میں مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے ضلع بارہمولہ کے ڈاک بنگلہ کا اپنے دورے کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقعے پر کہا کہ آنے والے دنوں میں عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لیے مزید ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا۔

ایل جی منوج سنہا نے بارہمولہ میں مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

author img

By

Published : May 31, 2023, 1:53 PM IST

Updated : May 31, 2023, 6:58 PM IST

ایل جی منوج سنہا نے بارہمولہ میں مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈاک بنگلہ کے دورے کے دوران مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ اس دوران انہوں نے کسانوں کے لیے نو پالی گرین ہاؤس اور سات کسٹم ہایرنگ سنٹریس لوگوں کے نام وقف کرنے کا اعلان کیا۔ اس دوران ایل جی منوج سنہا نے اس کے ساتھ ساتھ یہ کہا کہ آنے والے وقت میں صحت اور تعلیم کے نظام مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس پر کام بھی شروع ہو گیا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں سے مقاکی باشندوں کو بھر پور فائدہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں۔ ان کو ترجیح دینا اور ان کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہمارا اولین فرضہ ہے، تاکہ یہاں کا نوجوان اپنے پیروں پر کھڑا ہوکر اپنے گھر والوں کی مدد کر سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کی ترقی میں اہم رول ادا کر سکے۔ اس دوران ان کا کہنا ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ اور بارہمولہ کا ضلع انتظامیہ کے کاموں کی تعریف کی اور کہا کہ یہاں پر بہت سارے ایسے کام ہوئے ہیں جن سے یہاں کے مقامی باشندوں کو کافی زیادہ مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: LG Manoj Sinha on Property Tax: پراپرٹی ٹیکس کی رقم عوام پر ہی خرچ ہوگی، منوج سنہا

اس موقعے پر ان کے ہمراہ ڈی ڈی سی چیئرپرسن سفینہ بیگ، ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار، ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سعید سحرش اصغر اور ان کے علاوہ تمام سرپنچ اور پنچ صاحبان موجود تھے۔ ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے موقعے پر مقامی باشندوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایل جی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند برسوں سے وادی میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے۔

Last Updated : May 31, 2023, 6:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.