ETV Bharat / state

ایجیک کے عہدیداروں کا سرینگر میں احتجاج - جموں وکشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی

احتجاجی افراد نے ملازمین کو عید سے قبل ماہ اپریل و مئی کی تنخواہیں واگذار کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایجیک کے عہدیداروں کا سرینگر میں احتجاج
ایجیک کے عہدیداروں کا سرینگر میں احتجاج
author img

By

Published : May 12, 2020, 6:29 PM IST

جموں وکشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے پریس کالونی میں سرکاری ملازمین کے سروس ریکارڈ اور پے سسٹم کو کورونا وائرس اور فور جی موبائل انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے پیش نظر آن لائن کرنے کے عمل کو فی الحال موخر کرنے کے مطالبے کو لیکر علامتی احتجاج درج کیا۔

ایجیک کے عہدیداروں کا سرینگر میں احتجاج

متذکرہ کمیٹی کے سکریٹری سجاد احمد پرے کہا کہ پانچ لاکھ ملازمین ماہ اپریل کے تنخواہ سے محروم ہیں کیونکہ ان کا سروس ڈاٹا آن لائن نہیں ہوسکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'حکومت نے گذشتہ ماہ ایک حکمنامہ جاری کیا جس میں پانچ لاکھ ملازموں کے سروس ریکارڈ کو جے کے سی پی آئی ایس کی ویب سائٹ پر آن لائن کرنے کو کہا گیا لیکن یہاں ٹو جی موبائل انٹرنیٹ سروس جاری ہے اور کورونا وائرس کی وجہ سے ہمیں افرادی قوت کی قلت کا بھی سامنا ہے جس کی وجہ سے ہم اب تک صرف 33 فیصد ملازمین کا ہی ڈاٹا اپ لوڈ کر پائے ہیں۔'

موصوف سکریٹری نے کہا کہ سروس ریکارڈ اپ لوڈ نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین ماہ اپریل کی تنخواہ سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر سروس ریکارڈ آن لائن کرنے کے اس عمل کو موخر کیا جائے اور فی الوقت ملازمین کو سابقہ طریقہ کار کے مطابق ہی تنخواہیں واگذار کی جائیں۔

سجاد احمد نے کہا کہ' ہمارا مطالبہ ہے کہ ملازمین کو ماہ اپریل اور مئی کی تنخواہیں عید سے قبل ہی واگذار کی جائیں تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔'

اس علامتی احتجاج کی سربراہی ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے جنرل سکریٹری خورشید احمد بٹ کررہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.