کشتواڑ:ضلع کشتواڑ میں مختلف مقامات پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی انجام دی گئی۔ انہدامی کارروائی کے دوران سرکاری اراضی خصوصاً کاہچرائی پر تعمیر کئے گئے عارضی ڈھانچوں کو مسمار کرکے حکومت نے سینکڑوں کنال اراضی کو بازیاب کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ضلع کشتواڑ کے ہڈیال علاقے میں کی گئی انہدامی کارروائی سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے تحصیلدار کشتواڑ نے بتایا کی ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادیو کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے پیش نظر کشتواڑ میں بھی سرکاری زمین پر سے قبضہ ہٹا کر اراضی کو بازیاب کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ انہدامی کارروائی کے دوران قبضہ میں لی گئی سرکاری اراضی پر سے تاربندی کو ہٹاکر اور تعمیر کئے گئے عارضی ڈھانچوں کو مسمار کرکے قریب سینکڑوں کنال اراضی کو ضلع انتظامیہ نے واپس اپنی تحویل میں لے لیا
یہ بھی پڑھیں:Land Eviction Drive Continues in North Kashmir: حاجن، سوناواری میں تجاوزات مخالف مہم جاری
انہوں نے مزید کہا کہ کشتواڑ کے مقامی لوگ بھی خود تعاون دیتے ہیں۔انہوں نے آئندہ دنوں مہم کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔تحصیلدار کشتواڑ منیب عمر کے ہمراہ نایب تحصیلدار کشتواڑ شوہیب پرویز،ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر آشیش گفتا، ایس ڈی پی او مڑواو دیوندر سنگھ ، ایس ایچ او عابد بخاری تا دیگر پولیس آفیسران موجود رہے