ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: فلم ساز امتیاز علی آرٹ کو فروغ دیں گے - etv bharat jammu and kashmir

امتیاز علی کو جموں و کشمیر میں شوٹنگ کرنے کا موقع حاصل ہوا ہے اور انہوں نے یہاں کے فنکاروں، یہاں کی موسیقی اور فن کے ساتھ گہری دلچسپی دکھائی ہے۔

آرٹ کو فروغ دینے کی غرض سے بالی ووڈ ہدایت کار کی خدمات طلب

author img

By

Published : Dec 16, 2020, 8:14 AM IST

Updated : Dec 16, 2020, 9:39 AM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے فنکاروں کی صلاحیتوں اور یہاں کے آرٹ کو فروغ دینے، انہیں پلیٹ فارم مہیا کرنے کی غرض سے مشہور بالی ووڈ ہدایت کار امتیاز علی کو مدعو کیا۔

امتیاز علی کو جموں و کشمیر میں شوٹنگ کرنے کا موقع حاصل ہوا ہے اور انہوں نے یہاں کے فنکاروں، یہاں کی موسیقی اور فن کے ساتھ گہری دلچسپی دکھائی ہے۔

آرٹ کو فروغ دینے کی غرض سے بالی ووڈ ہدایت کار کی خدمات طلب
آرٹ کو فروغ دینے کی غرض سے بالی ووڈ ہدایت کار کی خدمات طلب

جموں میں منعقد ایک پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر امتیاز علی نے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر کے فنکاروں کی فنی صلاحیت اور ہنر نے انہیں کافی متاثرہ کیا ہے۔

اس موقع پر سکریٹری ثقافت و سیاحت سرمد حفیظ اور ڈائریکٹر آثار قدیمہ و میوزیم منیر الاسلام بھی موجود تھے۔

امتیاز علی کا کہنا تھا کہ وہ خصوصی طور پر مقامی صلاحیتوں، فنکاروں، موسیقی اور موسیقی کے آلات کو بروئے کار لائیں گے۔

امتیاز علی کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کے فنکاروں کی صلاحیتوں کی دنیا میں مثال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'میری کشمیر کے نوجوانوں خاص کر فنکاروں سے اپیل ہے کہ وہ سامنے آکر اپنے فن کا مظاہرہ کریں تاکہ اس میں مزید نکھار آسکے۔' انہوں نے ان باتوں کا اظہار جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'کشمیری نوجوانوں خاص کر فنکاروں کو میرا یہ پیغام ہے کہ وہ سامنے آئیں اور اپنے فن کا مظاہرہ کریں۔'

ان کا کہنا تھا کہ فنکاروں کے لئے جموں و کشمیر میں بہت سارے پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں جن کا مقصد نوجوانوں کو اپنے فن کے مظاہرے اور انہیں کچھ نئی تخلیقی چیزوں سے روشناس کرانا ہے۔

جموں و کشمیر کے فنکاروں کی تعریفیں کرتے ہوئے موصوف ڈائریکٹر نے کہا کہ 'میں لگ بھگ دنیا بھر میں گیا ہوں لیکن جتنے باصلاحیت فنکار میں نے جموں و کشمیر میں دیکھے اتنے دنیا میں کہیں اور نہیں دیکھے۔'

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس ٹیلنٹ کو بروئے کار لانا ہے اور یہاں کے نوجوانوں کو اپنے فن کو مزید مکمل اور نکھارنا ہے۔‎

Last Updated : Dec 16, 2020, 9:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.