پونچھ :مرکز کے زیر انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں کے تحصیل منڈی میں واقع جامعہ فیض القران منڈی کے شعبہ علوم عصریہ کا سالانہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر علمائے کرام نے معاشرے میں تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر معروف دینی ادارہ جامعہ فیض القران کے شعبہ علوم عصریہ کا سالانا پروگرام منعقد ہوا۔ بانی جامعہ حضرت مولانامفتی شریف الحسن صاحب قاسمی کی صدارت میں نعت, حمد و ثنا, تلاوت قرآن پاک کے علاوہ حب الوطنی کے ترانے بھی پیش کئے گئے۔
بچوں کی جانب سے شاندار پروگرام پیش کرنے پر مقررین نے بانی جامعہ عملہ کی سرہانہ کی ہے۔ اس دوران پروگرام کی انفرادیت کو دیکھتے ہوے جانچ کے لئے تین حکم حضرات کو مختص کیا گیا تھا۔
جس میں اول دوم سوم انے والے طلباء وطالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ جبکہ شرکاء پروگرام کو اسناد پیش کی گئی۔ اس دوران جامعہ کے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی پروجیکٹ مینجیر اسرار احمد میر صاحب, مہمان زی وقار حضرت مولاناسعید احمد حبیب صدر تنظیم علماء اہلسنت ولجماعت پونچھ شریک ہوے۔ جبکہ ماسٹر اکبر علی بانڈے۔
علی محمد میر, محمد اکرم لون, سرپنچ محمد اسلم ملک, مولوی ممتاز حسین, محمد زمان, ممتاز حسین ملک, خواجہ محمد یاسین, کے علاوہ دیگر متعدد سماجی کارکن و بچوں کے والدین نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
اس دوران مقررین نے جامعہ کی جانب سے بہترین پروگرام پیش کرنے پر انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی،مہمان زی وقار دیگر مقررین نے اپنے تااثرات پروگرام پر مبارک پیش کی ہے۔جبکہ پرنسپل جامعہ نے تمام مہمانوں کا استقبال کرتے ہوے جامعہ کی دعوت پر حاضر ہونے پر شکریہ اداکیا۔
یہ بھی پڑھیں:Yoga Awareness Programme اونتی پورہ۔ میں یوگا بیداری پروگرام کا انعقاد
انہوں نے کہاکہ جامعہ کامقصد دینی علم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم میں بھی بچوں کو بہترین انداز میں تیار کرناہے۔ اور جہاں ایک بچہ عالم دین ہو وہی پر وہ ایک ڈاکٹر انجینیر ،سکالر ، لیکچرر،غرض ہر شعبہ کا بہترین آفیسر بھی ہو۔ پروگرام کے آخر میں اول دوم سوم انے والے طلباء میں مہمانان کرام کے ہاتھوں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ جبکہ جامعہ کے اساتذہ کو بھی ان کی بہترین کارکردگی دیکھانے پر انعامات سے نوازا گیا۔