اسکولی طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور پانی بچاؤ زندگی بچاؤ کے نعرے لگائے۔ ریلی کا اہتمام چیف ایجوکیشن آفیسر شوپیاں محمد مشتاق نے کیا۔
واضح رہے کہ 'جل شکتی ابھیان' مہم پانی کے تحفظ کے لیے چلائی جارہی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے 30جون کو اپنے من کی بات پروگرام میں تمام ریاستوں میں پانی بچانے اور مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے "سوچھ بھارت ابھیان" کی طرح پانی کے تحفظ کو بھی ایک عوامی تحریک بنانے کی اپیل کی تھی۔
جس کے بعد یکم جولائی سے 'جل شکتی ابھیان' نامی مہم کا آغاز کیا گیا۔