ETV Bharat / state

لورن کی دو پنچائیتوں میں جل جیون مشن اسکیم کا آغاز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 24, 2023, 2:26 PM IST

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن کی دو پنچائیتوں میں محکمہ جل شکتی کے زیر اہتمام جل جیون مشن اسکیم کا افتتاح ڈی ڈی سی بلاک لورن ریاض بشیر ناز کے ہاتھوں کیا گیا۔ Jal Jeevan Mission scheme Inaugurated In Mandi

لورن میں دو پنچائیتوں میں جل جیون مشن اسکیم کا آغاز
لورن میں دو پنچائیتوں میں جل جیون مشن اسکیم کا آغاز
لورن کی دو پنچائیتوں میں جل جیون مشن اسکیم کا آغاز

منڈی: محکمہ جل شکتی کے آفیسران اور کارکنان سمیت پنچائیت نمائندگان و علاقہ کے معززین بھی شامل رہے۔ اسی سلسلہ میں پنچائیت چکھڑی اور پنچائیت براچھڑ میں ایک افتتاحی پروگرام منعقد ہوا۔ منعقدہ پروگراموں میں مقامی لوگوں نے علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی قلت و پائیپوں کی عدم دستیابی کو لیکر سخت برہمی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کے لوگ گزشتہ کئی عرصہ سے پانی کی شدید قلت اور پائیپوں کی بدترین حالت سے بیزار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ کے عہدیداران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں جلد از جلد پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ علاقہ کے لوگ "جل جیون مشن" اسکیم سے استفادہ حاصل کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ہروندر سنگھ نے اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کی تین بسیں ہری جھنڈی دکھا کر جموں کے لئے روانہ

اس دوران متعلقہ محکمہ کے آفیسران کی جانب سے مقامی لوگوں کو علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی و ہر گھر نل اور ہر گھر جل پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یاد رہے پنچائیت چکھڑی کے بن بلیداں علاقہ کے لیے 138.02 لاکھ, جبکہ براچھڑ مہارکوٹ علاقہ کے لیے 279.50 لاکھ کی لاگت سے یہ اسکیم مکمل ہونگی۔ اس حوالے سے ڈی ڈی سی بلاک لورن ریاض بشیر ناز نے علاقائی مسائل پر کہا کہ سرکار کی جانب سے ہر وہ اسکیم جو لوگوں کی فلاح و بہود کے لیے چلائی جائے لوگوں کو بڑھ چڑھ کر ان اسکیموں کو زمینی سطح پر کارگر بنانے کے لیے انتظامیہ کا ساتھ دینا چاہئے تاکہ سرکار کی جانب سے چلائی جانے اسکیمیں سہی طریقہ سے لگ پائیں۔ تاکہ عوام اس سے فیض یاب ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.