ETV Bharat / state

سرینگر حملے کے پیچھے جیش محمد کا ہاتھ: آئی جی پی کشمیر

یہ حملہ یوم آزادی سے ایک روز قبل ہوا ہے اور جب پورے کشمیر خاص طور پر ضلع سرینگر کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

سرینگر حملے کے پیچھے جیش محمد کا ہاتھ
سرینگر حملے کے پیچھے جیش محمد کا ہاتھ
author img

By

Published : Aug 14, 2020, 11:58 AM IST

ایسے وقت میں ج پورے کشمیر بالخصوص دارالحکومت سرینگر یوم آزادی کے پیش نظر ہائی الرٹ پر ہے، مشتبہ عسکریت پسندوں نے جمعہ کی صبح سرینگر کے نوگام علاقے میں پولیس پارٹی پر حملہ کیا جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے سرینگر کے علاقے نوگام میں پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

سرینگر حملے کے پیچھے جیش محمد کا ہاتھ: آئی جی پی کشمیر

یہ بھی پڑھیں

سرینگر: پولیس پارٹی پر حملہ، دو اہلکار ہلاک

انہوں نے بتایا کہ تینوں زخمیوں کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم زخمیوں میں سے دو راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ تیسرا ایک اسپتال میں زیر علاج ہے جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

کشمیر زون پولیس نے ٹویٹ کیاکہ ' نوگام بائی پاس کے قریب پولیس پارٹی پر عسکریت پسندوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ تین پولیس اہلکار زخمی۔ انہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو دم توڑ گئے۔ علاقہ کو محاصرے میں لیا گیا ہے۔

آئی جی پی کشمیر نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ' یہ حملہ شدت پسند تنظیم جیش محمد نے حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کی شناخت ہوگئی ہے اور انہیں جلد ہی ہلاک کیا جائے گا۔'

یہ حملہ یوم آزادی سے ایک روز قبل ہوا ہے اور جب پورا کشمیر خاص طور پر ضلع سرینگر کو ہائی الرٹ کر دئیا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) کشمیر نے گذشتہ روز کہا تھا کہ عسکریت پسندوں کی ہر ممکن کوشش کو ناکام بنانے اور یوم آزادی کی تقریبات کو انجام دینے کے لئے فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

ادھر دو ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں کی شناخت اشفاق ایوب اور فیاض احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک زخمی اہلکار کی شناخت محمد اشرف کے طور پر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.