واضح رہے کہ میاں عبدالقیوم کو 4 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے حکومتی اعلان سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔
میاں عبدالقیوم کے اہل خانہ نے میڈیا کو کہا کہ' انہیں آج شام جیل انتظامیہ کی جانب سے فون کال موصول ہوئی جنہوں نے انہیں میاں عبدالقیوم کی بگڑتی ہوئی صحت سے آگاہ کیا۔'
ان کے رشتہ دار نے کہا کہ ' ہمیں آج شام کو بتایا گیا کہ میاں قیوم کو دل کا دورہ پڑا ہے اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے'۔
میاں عبدالقیوم کے اہل خانہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر ہائی کورٹ سرینگر نے ایک ماہ قبل متعلقہ جیل حکام اور دیگر ایجنسیز کو ہدایت دی ہے کہ وہ میاں عبدالقیوم کی بگڑتی ہوئی صحت کا خیال رکھیں اور انہیں مناسب علاج مہیا کرائیں۔